سلیم نگر سروے نمبر 42 اور گونڈ باڑہ کی بستی کو خالی کرنے کارپوریشن کی نوٹس


سلیم نگر سروے نمبر 42 اور گونڈ باڑہ کی بستی کو خالی کرنے کارپوریشن کی نوٹس


ہمت ہے تو ایک گھر کو ہاتھ لگا کر بتائیں، آصف شیخ نے کارپوریشن کو انتباہ دیا


مالیگاؤں : 12 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کچھ سیاسی افراد اور کارپوریشن شہر کی عوام کو پریشان کرنے پر آمادہ ہے ۔بھی سروے نمبر 178/3 تو کبھی سروے نمبر 110 تو کبھی کسی اور زمین پر آباد لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔اور آج سلیم نگر سروے نمبر 42 ،گونڈ باڑہ کی بستی کو کارپوریشن نے خالی کرنے کی نوٹس دی ۔ہمیں اس کی جانکاری ملتے ہی ہم نے مذکورہ علاقے کا دورہ کیا اور عوام سے معلومات لی تو ہمیں پتہ چلا کہ کچھ لوگوں نے کارپوریشن میں شکایت کی جس پر کارپوریشن نے یہاں نوٹس تقسیم کی ۔آصف شیخ نے اس طرح کی معلومات میڈیا کو دیتے ہوئے بتایا کہ  کارپوریشن کے کسی بھی بڑے افسر ہو یا کوئی بھی انکا سرپرست ہو ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ہم جمہوری و قانونی لڑائی لڑینگے ۔ہم سڑکوں پر اتر کر اپنا حق حاصل کرینگے ۔یہاں عوام 70 سالوں سے زائد عرصہ سے آباد ہیں ۔ہم کسی بھی صورت میں انہیں اکھڑنے نہیں دینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن کمشنر سے کل منگل کو ملاقات کی جائے گی اور آگر زبردستی بستی اکھاڑنے کی کوشش کی گئی تو پھر ہم انتباہ دیتے ہیں کہ اگر کارپوریشن میں ہمت ہے تو ایک بستی کو ہاتھ لگا کر بتانا ۔ہم ہر طرح سے جواب دینے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم امن و جمہوریت پسند لوگ ہیں لیکن اگر ہم پر ظلم ہوا تو ہم اسکا جواب قانون و جمہوریت سے دینا جانتے ہیں ۔اس موقع پر بستی والوں کے ساتھ آصف شیخ نے اس طرح کا بیان دیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے