آصف شیخ کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے، اورنگ زیب کی تعریف کرنے والوں کو پاکستان یا فلسطین چلے جانا چاہیے : سنگرام جگتاپ


آصف شیخ کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے، اورنگ زیب کی تعریف کرنے والوں کو پاکستان یا فلسطین چلے جانا چاہیے : سنگرام جگتاپ 



مالیگاؤں : 26 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ 22 جون کو ممبئی آگرہ روڈ پر واقع بوستان ہل ریسورٹ میں منعقدہ پانچ اضلاع کی مائناریٹی ڈیفینس کانفرنس کے دوران سابق ایم ایل اے و مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ نے موجودہ حالات کے تناظر میں مسلمانوں کی قانونی و جمہوری انداز میں نمائندگی کرتے ہوئے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اپنے حقوق حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا ۔


اس دوران میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں آصف شیخ نے کہا اورنگ زیب ایماندار اور اچھے انسان تھے، وہ ٹوپی سلائی اور قرآن شریف کی ہاتھوں سے کتابت کیا کرتے تھے، وہ حلال روزی روٹی کماتے تھے، اس بیان پر فرقہ پرست تنظیمیں چراغ پا ہوگئی ،آصف شیخ کی حقیقت بیانی ک سلام مذہبی رنگ دیکر انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انکے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا گیا اور انکے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی اب جلگاؤں ضلع راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سنگرام جگتاپ نے کہا کہ اورنگ زیب مہاراشٹر یا بھارت کے نہیں تھے ۔انکی تعریف کرنے والوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنا چاہیے ۔جگتاپ نے کہا کہ جنہیں اورنگ زیب کی تعریف کرنا ہو اسے بھارت چھوڑ کر پاکستان یا فلسطین چلے جانا چاہیے ۔جو بھارت کا اور مہاراشٹر کا مسلمان ہے وہ کبھی اورنگ زیب کا نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے آصف شیخ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے