شمالی مہاراشٹر میں آباد مسلمانوں کی عبادت گاہوں کے مسائل حل کرنے مالیگاؤں میں وقف بورڈ کے ضمنی دفتر کے قیام کا فیصلہ



شمالی مہاراشٹر میں آباد مسلمانوں کی عبادت گاہوں کے مسائل حل کرنے مالیگاؤں میں وقف بورڈ کے ضمنی دفتر کے قیام کا فیصلہ 



مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے وفد کی اورنگ آباد میں مہاراشٹر وقف بورڈ کے چیئرمین و سی ای او سے ملاقات 



مالیگاؤں(نامہ نگار) مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے ایک وفد نے آج آصف شیخ کی قیادت میں مہاراشٹر وقف بورڈ کے صدر دفتر اورنگ آباد میں حاضری لگائی ۔یہاں انہوں نے وقف بورڈ کے چیئرمین سمیر بھائی قاضی اور وقف بورڈ کے سی ای او جنید صاحب سے ملاقات کی ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ نئے ا وقف قانون کے مطابق جو خدشات ہیں اور ماضی میں پرانے وقف بورڈ سے جو مسائل جوڑے ہوئے ہیں اسے  عبادت گاہوں کو لیکر ہم نے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے گزشتہ 22 جون کو مہاراشٹر کے پانچ اضلاع پر مشتمل اقلیتی کانفرنس کا انعقاد کیا ۔اسی سلسلے میں ہم نے فیصلہ کیا کہ معاملہ وقف بورڈ سے ہے اور اسے حل کرنے کی ہم دونوں کو کوشش کرنا چاہیے ۔اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ مالیگاؤں میں جاری حج ٹریننگ سینٹر میں شمالی مہاراشٹر میں آباد مسلمانوں کی مذہبی عبادت گاہوں جس میں مسجد مدرسہ، قبرستان، درگاہ اور خانقاہ کے علاوہ وقف املاک کا شمار ہوتا ہے انکے مسائل حل کرنے کیلئے وقف بورڈ ایک ضمنی سینٹر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کیساتھ مل کر شروع کرے ۔جس میں عبادت گاہوں کے رجسٹریشن، تعمیری اجازت نامہ اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے ۔اس تعلق سے تفصیلی گفتگو کے بعد وقف بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او نے اپنی رضا مندی ظاہر کردی اور مالیگاؤں میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے ساتھ مل کر حج ٹریننگ سینٹر میں وقف بورڈ سے ایک کوآرڈینیٹر نامزد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے دی ۔

آصف شیخ  نے بتایا کہ بہت جلد مالیگاؤں کی حج ٹریننگ سینٹر میں پانچ ضلع پر مشتمل شمالی مہاراشٹر کا ایک دفتر قائم کیا جائے گا جہاں اورنگ آباد وقف بورڈ کے سی ای او اور چیئرمین کی جانب سے ایک کوآرڈینیٹر نامزد کیا جائے گا جو مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کیساتھ مل کر پورے پانچ اضلاع کی عبادت گاہوں کے مسائل حل کرینگے۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم صرف کانفرنس لیکر ،تقریر سنا کر یا سن کر خاموش نہیں بیٹھنے والے بلکہ ہم نے شمالی مہاراشٹر میں آباد عبادت گاہوں کے تحفظ اور مسائل حل کرنے کیلئے آج اورنگ آباد وقف بورڈ میں نمائندگی کی اور تال میل بڑھاتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کا عملی کام انجام دیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے