اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹایاجائے ورنہ کارسیوک توڑ دینگے، اورنگ زیب کی قبر کھود کر ابو عاصم اعظمی کو دفنانے کی ضرورت
وی ایچ پی کی اشتعال انگیزی، مالیگاؤں میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کا احتجاج ،ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم
مالیگاؤں :17 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں ان دنوں مغل بادشاہ اورنگ زیب سیاست کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔فرقہ پرستی کے چلتے مہاراشٹر میں ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں ہندو مسلم کے بیچ نفرت کی دیوار کھڑی کی جارہی ہیں ۔ابو عاصم اعظمی کے بیان کے بعد مہاراشٹر میں جیسے سیاسی بھونچال آگیا ہو، ہر کوئی ابو عاصم اعظمی کو جہاں تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے وہیں اورنگ زیب پر ظالم و جابر حکمراں کا الزام بھی لگایا جارہا ہے، کہیں تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے تو کہیں الٹے سیدھے بیانات دیکر مہاراشٹر کا سیاسی و سماجی ماحول پراگندہ کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے ۔اورنگ زیب کی قبر کو لیکر ہوتی ریاست میں بجرنگ دل اور فرقہ پرست آر ایس ایس نے دھمکی دی ہے کہ سرکار اورنگ زیب کی قبر کو توڑ دے ورنہ ہم اورنگ آباد پہنچ کر اسے توڑ دینگے ۔اس ضمن میں مرکزی حکومت نے اورنگ زیب کے مقبرے پر سیکورٹی بڑھا دی ہے ۔اسی مطالبہ کو لیکر آج مالیگاؤں شہر میں بھی وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے ایڈیشنل کلکٹر کی معرفت مہاراشٹر سرکار کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سرکار فوری طور پر اورنگ زیب کی قبر کو نکالے ورنہ ہم ایودھیا کی طرح کارسیوک اورنگ زیب کی قبر کو توڑ ڈالینگے۔
اس موقع پر بجرنگ دل اور وی ایچ پی کے ذمہ داران نے میڈیا بیان دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اورنگ زیب ایک جابر و ظالم حاکم تھے ۔انکی قبر کو سرکار ہٹائے ورنہ ہم خود اسے توڑ دینگے ۔انہوں نے یہ بھی دھمکی دی کہ شیواجی اور شیورائے کا اپمان کرنے والے افضل خان کی اولاد کو مہاراشٹر میں رہنے کا نہیں دیا جائے ۔اورنگ زیب نے شیورائے پر ظلم کیا ہے اس لئے انکی قبر کو اکھاڑ پھینکا جائے اور انکی جگہ ابو عاصم اعظمی کو دفنانے کی ضرورت ہے ۔اس طرح کا بیان بھی وی ایچ پی و مقامی بجرنگ دل کے افراد نے کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com