اورنگزیب کی قبر کا معاملہ بڑھا! ناگپور میں دو گروپ میں تنازعہ، پتھراؤ اور آتش زنی کی واردات، افواہوں پر دھیان نہ دیں، امن و امان کی اپیل


اورنگزیب کی قبر کا معاملہ بڑھا! ناگپور میں دو گروپ میں تنازعہ، پتھراؤ اور آتش زنی کی واردات، افواہوں پر دھیان نہ دیں، امن و امان کی اپیل 



 کئی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، بھیڑ کو منتشر کرنے آنسو گیس کا استعمال، حالات کشدہ لیکن قابو میں، سخت حفاظتی انتظامات 



ناگپور : 17 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناگپور سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ساڑھے سات بجے کے درمیان ایک گروپ بڑی تعداد میں شیواجی چوک کے قریب پہنچا۔ پھر نعرے بازی شروع ہو گئی۔ جس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں گروپوں میں تنازعہ بڑھ گیا۔اس واقعہ کی وجہ سے ناگپور میں زبردست کشیدگی ہے۔  ایک گروپ دوپہر میں منعقدہ وشو ہندو پریشد کے احتجاج کو لے کر ناراض تھا۔جیسے ہی ایک گروپ نے نعرے لگائے تو علاقے کے دوسرے گروپ نے بھی نعرے بازی شروع کردی۔

 جائے وقوعہ پر کافی کشیدگی پائی جانے لگی۔پولس سڑک پر بھیڑ کو کنٹرول کر رہی ہے۔ اس سمت میں شدید پتھراؤ جاری ہے۔ پولس نوجوانوں کو روک رہی ہے۔آنسو گیس کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ فائر بریگیڈ ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔  سامنے سے بڑے پیمانے پر پتھراؤ جاری ہے۔ جارح نوجوانوں نے بڑے پیمانے پر گاڑیاں جلا دی ہیں۔


 صورتحال اب بھی قابو میں ہے۔  پولس پر بڑے پیمانے پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے، کیا یہ ایک سوچا سمجھا حملہ تھا؟ ایسا سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے۔ اطلاع مل رہی ہے کہ یہ احتجاج دوپہر سے شروع ہوا تھا۔ لیکن شام میں تشدد اختیار کرگیا جگہ جگہ آگ لگائی جا رہی ہے۔  ناگپور میں اورنگ زیب کے مقبرے کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔  

 آج دوپہر کو وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے ناگپور میں اورنگ زیب کے مقبرے کے خلاف احتجاج کیا جس کے بعد شام کو دو گروپ آمنے سامنے آگئے۔  مشتعل ہجوم نے پتھراؤ کرکے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس کے پس منظر میں  علاقے میں موجودہ کشیدگی کے بعد پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ پولس بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغ رہی ہے۔ پولس صورتحال پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے