مالیگاؤں:چند اردو اسکولوں پر "اسکول جہاد" کا سنگین الزام ، ہندو تنظیم نے پریس کانفرنس لیکر جانچ کا مطالبہ کردیا
مالیگاؤں:چند اردو اسکولوں پر "اسکول جہاد" کا سنگین الزام ، ہندو تنظیم نے پریس کانفرنس لیکر جانچ کا مطالبہ کردیا چند اسکولوں میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ بھرتی گھوٹالے میں میونسپل اسکول کا ایک ٹیچر ماسٹر مائنڈ، بجرنگ دل کا سنسنی خیز الزام مالیگاؤں : 22 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں ان دنوں تعلیمی گھوٹالہ کی گونج سنائی دے رہی ہے ۔ناگپور میں 580 فرضی ٹیچر کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے ہوتی ریاست میں اصل اور فرضی ٹیچر کی جانچ سرکار کی جانب سے کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے وہیں مالیگاؤں شہر کی ایک مراٹھی اسکول میں بوگس بھرتی کا معاملہ سامنے آنے اور پولس کیس درج ہونے کے بعد سے مالیگاؤں شہر کے تعلیمی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔اب اسی ضمن میں ہندو فرقہ پرست تنظیم بجرنگ دل کے مقامی ذمہ داران نے آج ایک پریس کانفرنس لیکر مالیگاؤں شہر کی اردو اسکولوں پر سنسنی خیز الزام عائد کردیئے ہیں ۔اس تعلق سے پریس کانفرنس میں انہوں نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی پرائمری اسکول کے ایک معلم کو ایجنٹ کے طور پر بتایا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ مالیگاؤں شہر کی چار سے پانچ اسکو...