مالیگاؤں:گرنا ڈیم روڈ پر نامعلوم 30 سالہ خاتون کی آدھ جلی ہوئی لاش برآمد،پولس اور سوشل ورکروں نے عوام سے شناخت اپیل کی
مالیگاؤں : 12 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں شہر سے متصل گرنا ڈیم کی جانب جانے والے راستے پر ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نامعلوم خاتون کی آدھ جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تعلقہ پولس اور سوشل ورکر حرکت میں آگئے ہیں اور مقتولہ یا متوفیہ کی شناخت کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ پیر کے روز مالیگاؤں شہر کے قریب واقع دیہات "چیچگوان" کے نزدیک پیش آیا۔یہ مقام گرنا ڈیم کے راستے پر ڈیم سے تین سے چار کلومیٹر پہلے واقع ہے۔ اس طرح کی تفصیلات شفیق اینٹی کرپشن، عارف ایا ممبر ،ضیا مسکان وغیرہ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تعلقہ پولیس اسٹیشن کے PI اور پولیس عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کے پی ایم روم منتقل کیا۔
ابتدائی طبی معائنے اور ڈاکٹروں کے اندازے کے مطابق متوفیہ خاتون کی عمر تقریباً 30 سے 35 برس کے درمیان ہے۔ موقع پر موجود سماجی کارکنان اور پولیس کے مطابق خاتون نے سبز رنگ کا پاجاما اور کرتا پہن رکھا ہے، جبکہ اس کے ہاتھ میں ایک سرخ رنگ کی چوڑیاں موجود ہے۔لاش کے قریب سے کچھ نامکمل اور جلے ہوئے دستاویزات بھی ملے ہیں جن میں ایک دسویں جماعت کی مارک شیٹ (جس پر ممکنہ طور پر والدہ کا نام 'عائشہ' درج ہے) اور ایک راشن کارڈ شامل ہے۔لاش ملنے کے فورا بعد مالیگاؤں کے سماجی خدمتگار سول اسپتال پہنچے۔ انہوں نے خاتون کی شناخت کو یقینی بنانے کے لیے اس کی تصاویر اور تفصیلات کو مختلف سوشل میڈیا گروپس (تقریباً 3000 سے زائد واٹس ایپ گروپس) پر وائرل کر دیا ہے تاکہ شہر یا اطراف میں اگر کسی کا کوئی لاپتہ ہو تو وہ فوری طور پر رابطہ کر سکے۔پولس انتظامیہ اور سماجی کارکنان نے مالیگاؤں کی عوام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بھی اس خاتون کو جانتا ہے یا اس کے حلیے سے واقف ہے، تو وہ فوری طور پر تعلقہ پولیس اسٹیشن کے پی آئی ، اے پی آئی ساونت میڈم یا پاردی یا سول اسپتال کے عملے سے رابطہ قائم کرے تاکہ متوفیہ کی بروقت شناخت کر کے اگلی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com