یوپی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دیکر دہلی کا تختہ پلٹنے سماجوادی پرعزم
شمالی مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ، مستقیم ڈگنیٹی کو شمالی مہاراشٹر کی صدارت دینے سمیت کئی اہم تجاویز منظور
ایم آئی ایم کی تضحیک آمیز سیاست پر شدید تنقید،ڈائریکٹر جنرل آف پولس سے سخت کارروائی کا مطالبہ
مالیگاؤں: 28 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سُمالی مہاراشٹر کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کی جانب سے شہر کے بنکر لانس میں بعد نماز عشاء مہاراشٹر سماجوادی کے سیکرٹری پرویز صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں شمالی مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کو نچلی سطح پر فعال اور منظم کرنے کے لیے ایک جامع اور ٹھوس لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پارٹی کے اعلیٰ قائدین، بشمول قومی و ریاستی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں، فسطائی اور فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف متحد ہو کر سیاسی جدوجہد تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کے دوران پرویز صدیقی نے اس بات پر زور دیا کہ ممبئی کے بعد مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کا سب سے مضبوط اور سیاسی نظریاتی گڑھ رہا ہے۔ ماضی میں مختلف سیاسی اتار چڑھاؤ کے باوجود، یہاں کے عوام نے پارٹی کے نظریے کے ساتھ وابستگی قائم رکھی ہے۔اجلاس کے دوران کور کمیٹی نے متفقہ طور پر ایک اہم قرار داد منظور کی، جس کے تحت مستقیم ڈگنیٹی کو "سماجوادی پارٹی شمالی مہاراشٹر" کا نیا صدر مقرر کرنے کی تجویز ریاستی صدر ابو عاصم عزمی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قائدین کا کہنا تھا کہ مستقیم ڈگنیٹی اور ان کی ٹیم کی فعال قیادت سے پورے علاقے میں پارٹی کی ساکھ مزید مضبوط ہوگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے تین ماہ کے اندر مالیگاؤں شہر میں ایک تاریخی اور عظیم الشان عوامی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں سماجوادی پارٹی کے سینئر ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی ، مرکزی قائدین اور مہاراشٹر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما شرکت کریں گے۔ اس جلسے کا مقصد نہ صرف اتر مہاراشٹر میں پارٹی کا سیاسی پیغام عام کرنا ہے بلکہ آئندہ بلدیاتی اور اسمبلی انتخابات کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنا بھی ہے۔
اتر مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں سماجوادی پارٹی کی کمیٹیوں کی تشکیل نو اور نئے اور فعال کارکنوں کو ذمہ داریاں تفویض کرنے کا یہاں فیصلہ کیا گیا ۔اسی طرح ۔ مستقیم ڈگنیٹی کو اتر مہاراشٹر کی صدارت کی ذمہ داری سونپنے کے لیے ابو عاصم عزمی کو تجویز کی ارسال کرنا، اگلے تین مہینوں کے اندر مالیگاؤں میں مہاراشٹر سطح کا بڑا سیاسی و عوامی کنونشن منعقد کرنا۔اس کے علاوہ ممبئی میں پولس ڈائریکٹر جنرل آف پولس سے ملاقات کر کے خواتین عہدیداروں پر کی جانے والی گندی ذاتیات اور نچلی سطح کی تنقید کا نوٹس دلوانا۔اجلاس کے دوران سماجوادی پارٹی کے ریاستی سیکرٹری پرویز صدیقی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) اور ان کی مقامی قیادت پر شدید نکتہ چینی کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایم آئی ایم کے ذمہ داران اور ورکر سیاسی اخلاقیات سے گر کر بدتمیزی اور ذاتی حملوں پر اتر آئے ہیں۔خصوصاً آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کرتے ہوئے میئر، ڈپٹی میئر اور جمہوری اداروں میں موجود خواتین نمائندوں کی تصویروں کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے اور ان کی ذات پر نچلی سطح کے حملے کیے جا رہے ہیں۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ "سیاست نظریات، اصولوں اور عوامی مسائل پر گفتگو کا نام ہے۔ لیکن بدقسمتی سے مالیگاؤں میں ایم آئی ایم کے مقامی رکن اسمبلی اور ورکر ان میٹنگوں میں بیٹھ کر مسکرا رہے ہیں جہاں خواتین کی حرمت پر حملے کیے جاتے ہیں۔ایسی پست سیاست کو سماجوادی پارٹی ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔
مستقیم ڈگنیٹی نے واضح کیا کہ پولس کی جانب سے محض این سی (NC) یعنی نان کاگنیزیبل رپورٹ درج کرنا اس سنگین مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ مقامی پولس ایسے شرپسندوں کے خلاف وہ سخت کارروائی نہیں کر رہی جو ہونی چاہیے۔لہٰذا، ابو عاصم اعظمی اور 'مالیگاؤں سیکولر فرنٹ' کے سرپرست آصف شیخ کی سرپرستی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد جس میں میئر، ڈپٹی میئر خود شامل ہوں گی ممبئی جا کر ڈائریکٹر جنرل آف پولس (DGP) سے ذاتی طور پر ملاقات کرے گا۔اس ملاقات کا مقصد ایم آئی ایم کے ان سائبر سیل ورکروں اور ان کے پشت پناہ لیڈران کے خلاف سائبر کرائم اور ہتک عزت کے تحت سخت قانونی مقدمات درج کروانا ہے۔
اس موقع پر پرویز صدیقی نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال اور اتر پردیش کے انتخابات پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے ملکی اور ریاستی سطح پر بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی اور معاشی و سماجی ناہمواریوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں پسماندہ طبقات، اقلیتوں، دلتوں اور غریبوں (PDA) کے حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ اتر پردیش میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو سیاسی اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے سماجوادی پارٹی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے، کیونکہ اتر پردیش میں بی جے پی کی شکست سے پورے ملک میں جمہوریت اور سیکولرازم کی جڑیں مضبوط ہوں گی۔اس لئے اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دیکر دہلی کا تختہ پلٹنے کی کوشش کی جائے گی ۔اس عزم کے ساتھ ہم مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر اور ملک بھر میں سیکولر نظریہ کو عام کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں ۔اس اجلاس میں شان ہند ۔ساجدہ نہال احمد سمیت ناگپور سے بھی خصوصی مہمانوں نے شرکت کر اپنے خیالات پیش کئے جبکہ شمالی مہاراشٹر کے اضلاع کے عہدیداران نے بھی پارٹی کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔پروگرام کی نظامت معین اختر نے انجام دی ۔یہاں مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کے لیڈران، ورکروں اور کارپوریٹرس کیساتھ ساتھ مجلس اتحاد المسلمین کو چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کا بھی استقبال کیا گیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com