اسکول میں کرائم برانچ کا ڈرامائی انداز چھاپہ! پولس کے خوف سے ہیڈ ماسٹر پچھلے گیٹ سے فرار!



اسکول میں کرائم برانچ کا ڈرامائی انداز چھاپہ! پولس کے خوف سے ہیڈ ماسٹر پچھلے گیٹ سے فرار!



​جلگاؤں: 26 ستمبر(بیباک نیوز اپڈیٹ)ریاست مہاراشٹر میں تہلکہ مچانے والے اربوں روپے کے جعلی اساتذہ بھرتی اور شالارتھ آئی ڈی اسکینڈل میں اکنامک آفینس ونگ اور کرائم برانچ کی سرپرائز انویسٹی گیشن کے دوران جلگاؤں کے انتورلی اور کرہاڑ کے دو معروف اسکولوں میں شدید افراتفری مچ گئی جہاں تحقیقاتی ٹیم کو اچانک سامنے دیکھ کر اور قانونی گرفتاری کے خوف سے اسکول کا ہیڈ ماسٹر موقع ملتے ہی اسکول کے پچھلے گیٹ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولس نے موقع پر ہی اسکول کا تمام تر ریکارڈ، ماسٹر فائلیں اور رجسٹرز اپنے قبضے میں لے کر تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ بدھ کو انتورلی میں دوپہر تین جے اور جمعرات کو بارہ بجے کرہاڑ نامی گاؤں میں کرائم برانچ نے اسکول میں جیسے ہی اپنی حاضری لگائی ویسے ہی دونوں اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر گرفتاری کے خوف سے موقع پاتے ہی فرار ہو گئے ۔


ذرائع کے مطابق محکمۂ تعلیم میں بغیر کسی قانونی منظوری، اشتہار اور انٹرویو کے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر فرضی 'شالارتھ آئی ڈی' تیار کر کے کروڑوں روپے کی سرکاری گرانٹ اور تنخواہیں ہڑپ کرنے کے اس سنگین معاملے کا مرکزی اڈہ جلگاؤں ضلع بن چکا ہے جہاں اب تک سینکڑوں فرضی اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے نام سامنے آ چکے ہیں اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) کئی ایجوکیشن سوسائٹیوں، تعلیمی افسران اور ہیڈ ماسٹرز پر شکنجہ کس رہی ہے جس کے باعث پورے تعلیمی حلقے میں شدید سنسنی پھیلی ہوئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہیڈ ماسٹر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ اس گھوٹالے میں ملوث کسی بھی بااثر شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے