مالیگاؤں :ایس آئی آر کی ڈرافٹ لسٹ جاری،عوام کی رہنمائی کیلئے شیخ رشید بھون پر مرکزی ہیلپ سینٹر قائم: آصف شیخ



ایس آئی آر کی ڈرافٹ لسٹ جاری،عوام کی رہنمائی کیلئے شیخ رشید بھون پر مرکزی ہیلپ سینٹر قائم: آصف شیخ
ایس آئی آر کی ڈرافٹ لسٹ جاری،عوام کی رہنمائی کیلئے شیخ رشید بھون پر مرکزی ہیلپ سینٹر قائم: آصف شیخ 


نوٹس اور دستاویزات کی تصحیح میں شہریان کو مکمل رہنمائی فراہم کرنے 10 ٹیبل کا خصوصی نظم




مالیگاؤں: 31 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر الیکشن کمیشن کی جانب سے آج 31 اگست کو ایس آئی آر (SIR) کی ڈرافٹ لسٹ جاری کردی گئی۔ ڈرافٹ لسٹ کے اجرا کے بعد شہریوں کو پیش آنے والے مسائل، دستاویزات کی تکمیل اور کاغذات میں موجود خامیوں کی تصحیح کے لیے مالیگاؤں شہر میں شیخ رشید بھون پر خصوصی سینٹرل ہیلپ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ یہ ہیلپ سینٹر آصف شیخ کی سرپرستی میں عوام کی سہولت کے لیے شروع کیا گیا ہے۔جاری کردہ ڈرافٹ لسٹ کے تحت مالیگاؤں شہر کی تمام 342 یادی (لسٹ) سے متعلق امور میں شہریوں کی رہنمائی کی جائے گی۔ بالخصوص جن شہریوں کو پرانت انتظامیہ کی جانب سے نوٹس موصول ہوں گے یا جن کے دستاویزات میں کسی قسم کی کمی، خامی یا غلطی پائی جائے گی، وہ شیخ رشید بھون پہنچ کر اپنے کاغذات کی جانچ، تصحیح اور ضروری کارروائی کے سلسلے میں رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔




عوام کی سہولت اور بڑی تعداد میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے ہیلپ سینٹر میں 10 خصوصی ٹیبلز اور کاؤنٹرز کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہاں احسان شیخ، رضوان حاجی کی موجودگی میں اور اسلام پارٹی کے ذمہ داران عوام کے دستاویزات کی جانچ، ضروری کاغذی کارروائی اور متعلقہ امور میں رہنمائی فراہم کریں گی۔اس سلسلے میں اسلام پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب احمد کی جانب سے جاری کردہ پریس اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آصف شیخ کی ہدایت کے مطابق ڈرافٹ لسٹ کی اشاعت سے لے کر ایس آئی آر کے آخری مرحلے تک عوام کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، تاکہ کسی بھی شہری کو کاغذی کارروائی یا معلومات کی کمی کے باعث دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ شیخ رشید بھون پر قائم ہیلپ سینٹر میں تجربہ کار ٹیمیں تعینات کی جارہی ہیں، جو شہریوں کے کاغذات تیار کرنے، دستاویزات کی درستگی اور ضروری قانونی و انتظامی کارروائی کے سلسلے میں ہر ممکن رہنمائی اور تعاون فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر سے متعلق کسی بھی قسم کی پریشانی یا الجھن کی صورت میں شہری ہیلپ سینٹر سے رجوع کریں، جہاں ان کے مسائل کو سمجھنے اور متعلقہ کارروائی مکمل کرنے میں تعاون کیا جائے گا۔اسلام پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہیلپ سینٹر کا بنیادی مقصد ایس آئی آر کی ڈرافٹ لسٹ کے بعد شہریوں کو بروقت رہنمائی فراہم کرنا اور دستاویزات و نوٹس سے متعلق معاملات کو آسان بنانا ہے، تاکہ اہل شہری اپنی ضروری کارروائی مقررہ مراحل کے مطابق مکمل کرسکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے