مالیگاؤں: گرنا ندی میں ہزاروں کیوسک پانی کا بہاؤ، فائر ڈیپارٹمنٹ کا الرٹ جاری ،عوام ندی سے دور رہیں
مالیگاؤں : 8 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر و اطراف میں ہورہی مسلسل بارش کے باعث تھینگوڑا ڈیم سے گرنا ندی میں تقریباً 2940 سے 3000 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔کارپوریشن انتظامیہ اور فائر بریگیڈ نے عوام کو ندی کے قریب جانے سے سختی سے منع کیا ہے۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار سنجئے پوار کے مطابق، بارش کے پانی کی وجہ سے گرنا ندی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ گیا ہے جبکہ موسم ندی میں پانی کی سطح اب بھی کم ہے۔
گرنا ندی پر تعمیر کے ٹی ویر بندھارہ (KTVier Bandhara) کے قریب بچے سیلفی لینے، پانی دیکھنے اور نہانے کے لیے جا رہے ہیں، جو انتہائی خطرناک ہے۔فائر ڈیپارٹمنٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ندی کے قریب نہ جانے دیں اور خود بھی سیلفیز یا پانی دیکھنے کے لیے وہاں نہ جائیں۔ صبح سے اب تک کئی بار گشت کیا گیا اور نہانے والے بچوں اور شہریوں کو واپس بھیجا گیا۔ غیر متوقع حادثات سے بچنے کے لیے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ اس الرٹ کو سنجیدگی سے لیں اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ مزید تفصیلات کے لیے مقامی انتظامیہ یا فائر بریگیڈ سے رابطہ کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com