مالیگاؤں میں ایس آئی آر سروے: عوام بیدار رہیں،ڈپٹی میئر شانِ ہند و مستقیم ڈگنٹی کی پرانت آفیسر سے اہم ملاقات


مالیگاؤں میں ایس آئی آر سروے: عوام بیدار رہیں،ڈپٹی میئر شانِ ہند و مستقیم ڈگنٹی کی پرانت آفیسر سے اہم ملاقات



آج رات عوام کی رہنمائی کیلئے سماجوادی پارٹی آفس پر ہنگامی میٹنگ، سماجی شخصیات سے شرکت کی درخواست 



مالیگاؤں: یکم جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ )مالیگاؤں شہر میں ووٹر لسٹ کی خصوصي اصلاح (SIR) کا سروے جاری ہے۔ اس عمل کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ 29 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ عوام الناس کو بیدار رہنے اور اپنے دستاویزات تیار رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی کا نام ووٹر لسٹ سے کاٹا نہ جائے۔اس حوالے سے شانِ ہند مستقیم ڈگنٹی نے پرانت آفیسر سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر کے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی میئر شان اور مستقیم ڈگنیٹی نے نشاندہی کی کہ مالیگاؤں ایک بڑا اردو بولنے والا شہر ہے جہاں SIR فارم ماراٹھی زبان میں بھرنا پڑ رہا ہے۔ اس وجہ سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر دستاویزات کی فہرست میں Leaving Certificate (LC) کو بھی شامل کیا جائے۔ LC کو 10ویں اور 12ویں کے نتائج سے زیادہ معتبر ثبوت قرار دیا گیا۔بہت سے لوگوں کے پاس برتھ سرٹیفکیٹ نہیں ہے یا اس کی تصدیق میں تاخیر ہو رہی ہے۔ LC پاسپورٹ اور دیگر سرکاری دستاویزات کے لیے قبول کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک 52 فیصد آبادی غیر نقشہ بند (unmapped) ہے، جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔ملاقات کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ اتر پردیش سمیت دیگر ریاستوں میں LC کو SIR میں قبول کیا گیا تھا، تو مہاراشٹر میں اسے کیوں خارج رکھا گیا ہے؟ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے جلد ملاقات کی جائے گی۔

سماجوادی  پارٹی کے کارپوریٹرس، ورکروں، نوجوانوں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماراٹھی جاننے والے رضاکاروں کی ٹیم بنائیں اور شہر بھر کے لوگوں کی مدد کریں۔ خاص طور پر تعلیم یافتہ نوجوان جو سماجی کام کر رہے ہیں یا مستقبل میں نوکری کے خواہشمند ہیں، وہ آگے آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج رات 9 بجے سماجوادی پارٹی آفس، آگرہ روڈ پر اہم میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ اس میں شہر کے تمام سماجی خادم اور دلچسپی رکھنے والوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں عوام کے لیے واضح رہنمائی جاری کی جائے گی کہ وہ کون سے  دستاویزات تیار رکھیں، فارم کیسے بھریں اور تصویر کشی وغیرہ کے حوالے سے کیا تیاری کریں۔


مالیگاؤں سمیت پورے ملک میں SIR سروے جاری ہے۔ بہار، بنگال اور دیگر ریاستوں میں بھی لوگوں نے اس عمل کے دوران پریشانیوں کا سامنا کیا۔ اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کی فعال مداخلت سے لوگوں کو سہولت ملی۔ اب مہاراشٹر میں بھی پارٹی کی سطح پر گراؤنڈ ورک کیا جا رہا ہے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ 30 جولائی سے پہلے اپنے BLO سے رابطہ کریں، فارم خود چیک کریں اور کسی قسم کی غلطی سے بچیں۔ متحد ہو کر کام کرنے سے ہی اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے