اقلیتی فنڈ سے مالیگاؤں میں حج ہاؤس تعمیر کیا جائے ،میئر و ڈپٹی میئر کا نائب وزیر اعلیٰ کو مکتوب
شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن NEET کے افتتاح کیلئے سنیترا پوار کو مالیگاؤں آنے کی دعوت
آصف شیخ رشید و مستقیم ڈگنیٹی کی وزیر اعلیٰ و نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات ،و مطالبہ
مالیگاؤں : 25 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں برسر اقتدار سیکولر فرنٹ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے جہاں مقامی سطح پر جدوجہد میں مصروف ہے وہیں منترالیہ تک سیکولر فرنٹ فنڈ کی حصولیابی میں سرگرم ہے۔اسی سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے آج دوبارہ(پھر آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نے منترالیہ میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ۔انہوں نے مالیگاؤں کارپوریشن کی حدود میں آنے والے علاقوں کی سڑکوں کی بہتر تعمیر کیلئے اور مزید کام کاج کرنے کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ دینے کا مطالبہ کیا ۔وہیں دوسری جانب آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نے نائب وزیر اعلیٰ سنیترا اجیت پوار سے ملاقات کی اور ان سے مالیگاؤں شہر کی میونسپل میئر نسرین شیخ و ڈپٹی میئر شان ہند کا مکتوب پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں شہر میں اتر مہاراشٹر سطح کا ایک وسیع و عریض حج ہاؤس تعمیر کیا جائے اور اس کیلئے مائناریٹی فنڈ مختص کیا جائے ۔اس طرح کی تفصیلات ممبئی سے آصف شیخ نے دی اور انہوں نے کہا کہ چونکہ سنیترا پوار مائناریٹی منسٹر بھی ہے اسی لئے ان سے اس طرح کا مطالبہ کیا گیا ہے، وہیں آصف شیخ نے سنیترا پوار کو مالیگاؤں آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اجیت دادا پوار اور مالیگاؤں کا بہت پرانا اور اچھا رشتہ رہا تھا م۔شیخ رشید گھرانے کا تعلق بھی اچھا رہا تھا اور آنجہانی اجیت پوار نے ہی شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن NEET کیلئے مالیگاؤں کو 4 کروڑ روپے فنڈ منظور کیا تھا اب اس انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کا کام مکمل ہوگیا ہے اور عنقریب اسکا افتتاح کرنا ہے لہذا ہم چاہتے ہیں کہ آپ نائب وزیر اعلیٰ ہونے کی حیثیت سے مالیگاؤں تشریف لائیں اور اجیت پوار کے دیئے ہوئے ایک تعلیمی تحفے کا افتتاح اپنے ہاتھوں سے کریں،یہی ہماری خواہش ہے اس طرح کے جملوں کا اظہار بھی آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے مالیگاؤں کے تعلق سے مثبت تیقن دیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com