مردم شماری:مقررہ مدت سے قبل کام مکمل کرنے پر 15 شمار کنندگان کا کمشنر و نائب کمشنر نے کیا استقبال
مالیگاؤں؛ 25 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مردم شماری کیلئے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ مقرر کردہ شمار کنندگان کو اپنے HLB کے ہر گھر میں جانا تھا اور گھر کی فہرست اور گھر کی گنتی کا کام کرنا تھا۔ اسی مناسبت سے 16 مئی سے شمار کنندگان گھر گھر جا کر گھروں کی فہرست اور مردم شماری کی معلومات موبائل ایپ کے ذریعے جمع کر رہے ہیں۔ کچھ شمار کنندگان نے اپنا HLB کام 100% مکمل کر لیا ہے۔ اس میں منگیش شیوالے، میونسپل چارج نمبر 01 میں کلیانی آہیرے، چارج نمبر 02 میں سوناونے پلوی ، اہیرے ایکناتھ، دیور پرمود، چوہان سنیل، پاٹل سدھیر، مجیب الرحمان اقبال احمد، چندو گاویت، راکیش راجبھوج، نور محمد، انچارج نمبر 04 میں شیخ مجید اور فاطمہ الزہرہ جمال احمد، محمد فرحان، سیدہ بانو محمد حنیف، نے گنتی کرنے والوں کو تیزی سے کام کرنے اور مقررہ مدت سے قبل 100% معلومات جمع کرنے پر کمشنر رویندر جادھو، نائب کمشنر نے انکا استقبال گلدستے سے کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔اس موقع پر کمشنر نے نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ان گنتی کرنے والوں کے ساتھ تعاون کریں جو گھروں کی فہرست اور گھریلو مردم شماری کی معلومات جمع کرنے کے لیے اپنے گھروں پر آتے ہیں۔ اس موقع پر مردم شماری کے چارج آفیسر سچن مہالے، عرفان اشرف، شیام برکول، سنتوش گائیکواڑ، محکمہ مردم شماری کے سربراہ سچن بھامرے، پبلک ریلیشن آفیسر پنکج سوناونے اور دیگر موجود تھے۔اس تاریخی کامیابی کا سہرا بلاشبہ ان مخلص اور دوراندیش رہبروں کی سرپرستی کو جاتا ہے جنہوں نے ہر موڑ پر ان کی رہنمائی کی ان میں پربھاگ آفیسر و انچارجِ مردم شماری جناب سنتوش گائیکواڑ صاحب اور کوآرڈینیٹر جناب قادری عبد العلیم کی بروقت حکمتِ عملی، تدبر اور حوصلہ افزائی،ساتھ ہی سپر وائزر بالترتیب جناب رام آہیرے ، جناب عارف بیگ مشید بیگ، جناب پرویز اختر سر اور فیلڈ ٹرینرز نے اس وسیع کام کو انتہائی نفاست کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا، جبکہ نامزد سپروائزر کی فیلڈ معاونت نے اس پورے مشن کو کامیابی کی کلید فراہم کی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com