للنگ گھاٹ کے پاس دلخراش حادثہ ،6 افراد ہلاک، 15 سے زائد زخمی ، دو افراد کا تعلق مالیگاؤں سے!



للنگ گھاٹ کے پاس دلخراش حادثہ ،6 افراد ہلاک، 15 سے زائد زخمی ، دو افراد کا تعلق مالیگاؤں سے! 


مالیگاؤں : 25 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) دھولیہ نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر للنگ گھاٹ کے قریب آج ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں کم از کم 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر افرا تفری مچ گئی اور طویل وقت تک ٹریفک جام رہا۔ذرائع کے مطابق للنگ گھاٹ کے قریب ایک کنٹینر اور ٹرک کے درمیان حادثہ پیش آیا، جس کے بعد موقع پر مقامی مزدور، پولیس اور دیگر افراد راحت رسانی و سڑک صاف کرنے کے کام میں مصروف تھے۔ اسی دوران ممبئی سے اندور جانے والی ایک تیز رفتار لکژری بس بے قابو ہوکر حادثے کا شکار گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کئی افراد موقع پر ہی خون میں لت پت ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 بکرے کے تاجر بھی شامل بتائے گئے جو ممبئی میں بکرے فروخت کرنے کے بعد اندور واپس جارہے تھے، اور دو جاں بحق ہونے والے افراد مالیگاؤں کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مقامی مزدور بھی لکژری بس کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ہائی وے پٹرولنگ ٹیم اور امدادی عملہ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گیا۔زخمیوں کو فوری طور پر دھولیہ سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔سوشل ورکر خالد ایس کے نے موقع پر پہنچ کر قانونی معاونت فراہم کی اور حادثے میں متاثر تاجروں کی ایک بڑی رقم ایمانداری کے ساتھ پولیس کے حوالے کی، جس کی مقامی افراد نے ستائش کی۔ پولیس نے حادثے کے بعد ٹریفک بحال کرنے کا کام شروع کردیا ہے جبکہ حادثے کی اصل وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے