مالیگاؤں : تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، پترے کا شیڈ گرنے سے محمد فیض جاں بحق


مالیگاؤں : تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، پترے کا شیڈ گرنے سے محمد فیض جاں بحق



مالیگاؤں : 24 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مانسون کی پہلی بارش ہونے اور شدید گرمی سے جہاں مالیگاؤں کی عوام کو راحت و سکون میسر ہوا وہیں ایک دل سوز واقعہ سامنے آیا ۔موصول ااطلاع کے پوار واڑی قوت السلام مسجد کے پاس واقع پترے کے شیڈ کا تیز ہواؤں کے سبب اڑ جانے سے ایک حادثہ پیش آیا، اس پترے کے شیڈ کے نیچے ایک نوجوان محمد فیض نامی نوجوان جو اسحاق زر والے کے مکان کے پیچھے رہتا ہے جائے واردات پر ہی دم توڑ گیا ۔اس طرح کی تفصیلات فائر بریگیڈ ملازم شکیل تیراک نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ محمد فیض پوار واڑی میں قوت الاسلام مسجد کے پاس کھڑا تھا کہ اسی وقت تیز ہواؤں کے سبب پترے کا شیڈ اڑ کر اس پر جاگرا جس کے سبب فیض کے سر میں شدید چوٹ آئی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔اس کی نعش کو سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں وارڈ کے کارپوریٹر شیخ جلیل دادا اور شفیق اینٹی کرپشن وغیرہ قانونی امداد میں مصروف ہیں ۔اس حادثے سے شہر میں دکھ کا ماحول بنا ہوا ہے ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے