لینڈ جہاد کے خلاف وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 26 مئی کو اجیت چوہان کا مالیگاؤں دورہ


لینڈ جہاد کے خلاف وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 26 مئی کو اجیت چوہان کا مالیگاؤں دورہ 


 بی جے پی کے معاون چیف ترجمان سرکاری افسران سے ملاقات و پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے 


مالیگاؤں : 25 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) وزیر اعلیٰ کے خصوصی احکامات اور ریونیو وزیر چندر شیکھر باونکولے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رویندر چوہان، کی ہدایت پر بی جے پی کے ریاستی معاون چیف ترجمان اجیت چوہان 26 مئی 2026 کو مالیگاؤں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ مالیگاؤں اور اس کے اطراف میں 'لینڈ جہاد' کے حوالے سے ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔اس دورے کے دوران اجیت چوہان نہ صرف ایک پریس کانفرنس کریں گے بلکہ ان غیر قانونی اراضی کی منتقلی کے معاملات کی جڑیں کھودنے کے لیے انتظامیہ سے براہ راست بات چیت بھی کریں گے۔ اس کے لیے وہ مالیگاؤں کے ریونیو افسر، ڈپٹی رجسٹرار اور سینئر پولیس افسران کے ساتھ ایک خصوصی اور فوری جائزہ میٹنگ کریں گے۔ جس میں بوگس پرچیز لیز، زمینوں کے غیر قانونی لین دین اور لینڈ مافیا کے گروہوں کے خلاف براہ راست مقدمات کے اندراج کے حوالے سے انتظامیہ کو سخت ہدایات دیے جانے کا امکان ہے۔

مالیگاؤں میں اس وقت 'لینڈ جہاد' اور زمینوں کی غیر قانونی منتقلی کا معاملہ کھل کر سامنے آیا ہے۔ شہر میں فی الحال اس بات کو لے کر گرما گرم بحث جاری ہے کہ آیا اجیت چوہان کے اس دورے کے دوران کوئی نیا اور چونکا دینے والا معاملہ سامنے آئے گا، یا اس معاملے کو جو حال ہی میں بی جے پی کے مقامی عہدیداروں نکم، پوار اور گنگوردے نے منظر عام پر لایا ہے، اس کو مزید بے نقاب کیا جائے گا۔اس طرح کی پریس ریلیز ریاستی بی جے پی کی جانب سے کی گئی ہے ۔

اس سنگین مسئلہ کو 'بی جے پی اسٹیٹ آفس' سے براہ راست نوٹس میں لیا گیا ہے، اور یہ مہم سینئر لیڈروں کے حکم پر چلائی گئی ہے۔ اس معاملے پر ریاستی وزیر اعلیٰ اور ریونیو منسٹر کی توجہ کے ساتھ ساتھ ریونیو اور پولس انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ میٹنگ نے مالیگاؤں علاقے میں غریبوں کی زمین ہتھیانے والے لینڈ مافیا، دلالوں کے خلاف ایک محاذ کھول دیا ہے۔

پریس ریلیز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مالیگاؤں اور آس پاس کے تمام شہریوں سے اہم اپیل کی گئی ہے کہ"تمام ہندو بھائی جنہیں زمین کے لین دین میں دھوکہ دیا گیا ہے، زمینوں پر زبردستی قبضہ کیا گیا ہے وہ بغیر کسی دباؤ کے اجیت چوہان سے ملیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی مضبوطی سے آپکے ساتھے کھڑی ہے اور ہر مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے پرعزم ہے۔"متاثرہ افراد اپنی شکایات اور متعلقہ دستاویزات لے کر آئیں تاکہ اس مسئلے کو سرکاری افسران کے ساتھ میٹنگ میں موثر انداز میں اٹھا کر دھوکہ دہی کرنے والے متعلقہ افراد کے خلاف براہ راست مقدمات درج کرنے کے عمل کو آسان بنایا جاسکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے