بڑی خبر! ممبئی سے 1745 کروڑ روپے کی 349 کلو منشیات ضبط ، "باٹم ٹو ٹاپ سے تحقیقات" کی جائے گی :امیت شاہ


بڑی خبر! ممبئی سے 1745 کروڑ روپے کی 349 کلو منشیات ضبط ، "باٹم ٹو ٹاپ  سے تحقیقات" کی جائے گی :امیت شاہ 


مہاراشٹر میں پہلی بار جدید ترین ڈرگ ٹیسٹنگ مشین کا استعمال،آج سے سڑکوں پر چیکنگ 


ممبئی :یکم مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ این سی بی نے ممبئی میں منشیات کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ این سی بی نے ممبئی میں 349 کلو گرام کوکین ضبط کی ہے۔ضبط کی گئی کوکین کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 1745 کروڑ روپے ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خود اس آپریشن کی جانکاری دی ہے۔ اس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ایکس پوسٹ کرکے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسکی  'نیچے سے اوپر("باٹم ٹو ٹاپ  سے تحقیقات)"  ' تفتیش کی جائے گی ۔امیت شاہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، "ہم ڈرگ کارٹیلس کو بے رحمی سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ایک بڑے بین الاقوامی ڈرگ ریکیٹ کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور ممبئی میں 1745 کروڑ روپے مالیت کی 349 کلو گرام ہائی گریڈ کوکین ضبط کی ہے۔"انہوں نے یہ بھی کہا، "یہ 'نیچے سے اوپر' تفتیش کی ایک بہترین مثال ہے۔ جس میں اس ایجنسی نے منشیات کی ایک چھوٹی سی کھیپ کا سراغ لگایا اور ایک بہت بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ اس بے مثال کامیابی کے لیے 'ٹیم NCB' کو دلی مبارکباد،" امت شاہ نے یہ بھی پوسٹ کیا۔

’آن دی اسپاٹ ڈرگ ٹیسٹنگ‘ شروع کرنے کا فیصلہ 

منشیات کا استعمال کرنے والے اور کھلے عام سڑک پر گاڑیاں چلانے والے، پارٹی کے نام پر ریو پارٹیوں میں منشیات کا استعمال کرنے والے اور رات گئے گھر واپس آنے والوں کو اب سڑک پر قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ مہاراشٹر میں پہلی بار پولس نے جدید ترین ڈرگ ٹیسٹنگ مشین کا استعمال کرتے ہوئے موقع پر ہی منشیات کی جانچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ناگپور میں آج سے مہاراشٹر ڈے کے موقع پر پولس سڑک پر اس جدید ترین مشین کا استعمال کر رہی ہے۔ جلد ہی ناگپور اور ریاست کے دیگر تمام بڑے شہروں میں نہ صرف سڑکوں پر منشیات کے استعمال کے حوالے سے چیکنگ کی جائے گی بلکہ منشیات کے استعمال سے متعلق رپورٹ بھی فوری طور پر سونپی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے