دکانداروں کو روزگار بھی ملے اور کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ بھی ہو،ہاکرس زون تعمیر کرنے کا فیصلہ:مستقیم ڈگنیٹی
اتی کرمن مخالف کارروائی جاری رہیگی،کمرشیل طور کارپوریشن کی ملکیت استعمال کرنے والے خبر دار ہوجائیں
مالیگاؤں:4 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) کار پوریشن شهری حدود میں تجاوزات ہٹائے جارہے ہیں ۔ سڑکوں کو کشادہ کرنے کے بعد دھندہ بیوپار کرنے والوں کو مختلف حصوں میں پاکرس زون بنا کر انہیں وہاں دکانیں فراہم کی جائیں گی جس کے لئے کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی میں تجویز منظور کر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو تین ماہ میں الگ الگ علاقوں کی صورت حال کا جائزہ لے کر قانونی طریقے سے دکانوں کو با کریس زون میں منتقل کرنے کا کام کر کے کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ کرے گی۔ اس طرح کی تفصیلات سماج وادی پارٹی کے گٹ نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے دی ۔موصوف نے مہیش نگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکولر فرنٹ کے قائد شیخ آصف کی رہنمائی میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اسٹینڈنگ کمیٹی کی تجویز کے بعد جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس میں چیئرمین اعجاز بیگ کے مستقیم ڈگنیٹی اور انصاری محمد اسلم کے علاوہ MTS محکمہ کے نگراں، تعمیرات عامہ اور دیگر افسران شامل ہیں کارپوریشن آفیسران اور محکمہ جات کا رویہ ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کر راہ فرار اختیار کرنے جیسا ہے ۔MTS محکمہ تعمیرات کے بھروسے، محکمہ تعمیرات نگر رچنا محکمہ کے بھروسے ہے اور ٹیکس وصول کرنے والا محکمہ نگر رچنا کے بھروسے ہے۔ ایسے میں کارپوریشن کا مالی فائدہ بھی ہو، اس کے لئے سنجیدگی سے اقدامات بنائیں گے۔ شہر کے بہت سارے مقامات ایسے ہیں جو کار پوریشن کی ارضیات پر دکانیں تعمیر کر لی گئی لیکن کارپوریشن کو کرایہ تک ادا نہیں کیا جاتا۔ BOT کامپلیکس سے بھی کارپوریشن کوکوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے ۔ اس طرح کی نشاندہی کرتے ہوئے مستقیم ڈیٹی نے کہا کہ سڑکوں پر دھندہ کاروبار کرنے والے افراد کا سروے کر کے انہیں متبادل جگہ فراہم کر کے قانونی طور پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ اسلئے جو لوگ اتی کرمن کررہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ اتی کرمن کارروائی تھمنے والی نہیں، کارروائی ہر حال میں جاری رہیگی اور ہاکرس کو قانونی طور پر کارپوریشن کی جگہ پر شفٹ کیا جائے گا تاکہ وہ قانونی طور پر فیس ادا کر اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا ایسی زمینیں جو کارپوریشن کی ملکیت کی ہیں پر اگر کسی کا قبضہ ہے اور اسے ڈیولپ نہیں کیا گیا ہے تو ایسی زمینوں کے ایگری مینٹ ختم کردیئے جائیں گے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم شہر بھر میں ضرورت کے مطابق ہاکرس زون بنا کر دینگے اور اسکا فیصلہ کرنے کی پوری ذمہ داری کارپوریشن کی ہوگی تاکہ کارپوریشن کی آمدنی بھی بڑھے اور لوگوں کو روزگار بھی فراہم ہوسکے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com