مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے چاروں وارڈ کمیٹی کے چیئرمین چناؤ بلا مقابلہ، تین پر اسلام پارٹی اور ایک پر شیو سینا کا قبضہ



مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے چاروں وارڈ کمیٹی کے چیئرمین چناؤ بلا مقابلہ، تین پر اسلام پارٹی اور ایک پر شیو سینا کا قبضہ 



مالیگاؤں : 9 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، مالیگاؤں کی وارڈ کمیٹی نمبر 01,02,03,04 کے چیرمین چناؤ مورخہ جمعرات کو مالیگاؤں کارپوریشن کے جنرل بورڈ  ہال میں ضلع کلکٹر آیوش پرسا کی موجودگی میں منعقد ہوئے۔اس موقع پر وشال دلیپ پوار وارڈ کمیٹی نمبر 01 کے چیئرمین کے عہدے کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ اس موقع پر کل 16 ممبران ہال میں موجود تھے اور 4 ممبران غیر حاضر تھے۔اسی طرح وارڈ کمیٹی نمبر 02 کے چیئرمین کے عہدے کے لیے شرجیل عقیل انصاری بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ اس موقع پر کل 11 ممبران ہال میں موجود تھے اور 05 ممبران غیر حاضر تھے۔اس کے علاوہ وارڈ کمیٹی نمبر 03 کے چیئرمین کے عہدے کے لیے ادھو اوما کانت دریکر کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا، اس موقع پر ہال میں کل 11 اراکین موجود تھے اور 13 اراکین غیر حاضر تھے۔جبکہ وارڈ کمیٹی نمبر 04 کے چیئرمین کے عہدے کے لیے امین خان شبیر خان بلامقابلہ منتخب ہوئے، اس موقع پر ہال میں کل 15 اراکین موجود تھے اور 9 اراکین غیر حاضر تھے۔اس موقع پر کمشنر رویندر جادھو، ایڈیشنل کمشنر روہیداس ڈورکولکر، ڈپٹی کمشنر سنیتا کماوت پلوی شرساٹھ، شہر سکریٹری ساجد احمد، پبلک ریلیشن آفیسر پنکج سوناونے، چیف فائر آفیسر سنجے پوار، الیکٹریسٹی سپرنٹنڈنٹ ابھیجیت پوار، وارڈ آفیسر سچن مہالے، سنتوش گائیکواڑ، الیکٹریسٹی انسپکٹر سانگلر، سانگلر سانگلر، اے ڈی سی اور پرناو جوشی، ادے آہیرے، فوٹوگرافر اپا آہیرے، ملازمین کپل سوناونے، نورالامین، ابو حذیفہ، دیپک یشود وغیرہ موجود تھے۔اس طرح کی پریس ریلیز میونسپل سیکریٹری مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، ساجد انصاری کے توسط سے جاری کی گئی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے