جنید سہارا یوتھ کانگریس پارٹی کے صدر نامزد، عوامی خدمات کو وسیع کرنے کا عزم
کانگریس پارٹی کی صدارت کیلئے دہلی سے آبزرور ثمینہ شیخ کی منگل کو مالیگاؤں آمد
نوجوانوں کو کانگریس سے جوڑنے "یوتھ جوڑو مہم" کا عنقریب آغاز، پریس کانفرنس، سے مخطابت
مالیگاؤں : 12 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کانگریس پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پارٹی کے ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر شیو راج مورے نے مالیگاؤں شہر کے نوجوان جنید سہارا کو یوتھ کانگریس پارٹی کا صدر نامزد کیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آج ناگ چھاپ میں واقع عوامی رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے عمران انجینئر نے میڈیا نمائندوں کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ جنید سہارا کی عوامی خدمات کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے صوبائی صدر ہرشوردھن سپکال اور یوتھ ونگ کے ریاستی صدر شیو راج مورے نے انہیں مذکورہ عہدے کیلئے نامزد کیا ۔اس موقع پر عمران انجینئر نے مزید کہا مہاراشٹر کے 46 شہروں میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کیلئے دہلی سے آبزرور تشریف لارہے ہیں ۔مالیگاؤں شہر میں بھی پارٹی کی صدارت کیلئے خواہش مندوں سے عریضہ طلب کیا جائے گا اور انکے انٹرویو بھی ہونگے، انہوں نے کہا کہ موجودہ صدر اعجاز بیگ اپنا کام اچھا کررہے ہیں اور گزشتہ تین سالوں سے پارٹی کو سنبھال رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اعجاز بیگ واپس صدر بنے ۔انہوں نے کہا مالیگاؤں کیلئے دہلی کی ثمینہ شیخ کو آبزرور بنایا گیا ہے، جو منگل کو مالیگاؤں ارہی ہیں اور موصوفہ دو دنوں کا قیام بھی مالیگاؤں میں کریگی اور مالیگاؤں کانگریس کی صدارت کیلئے انٹرویو لینگی ۔انہوں نے کہا صدارت کیلئے میں عمران انجینئر، ابوبکر چودھری بھی خواہش مند ہیں لیکن ہماری خواہش ہے اعجاز بیگ ہی صدر رہے ۔اس پریس کانفرنس سے نومنتخب یوتھ صدر جنید سہارا نے کہا کہ کانگریس پارٹی یوتھ ونگ کی ایک تاریخ رہی ہے جس نے ملک میں عوامی فلاح کے کام کئے ہیں ۔انہوں نے نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ یوتھ کانگریس سے رجوع ہوں، جنید سہارا نے کہا کہ نوجوانوں کو کانگریس سے جوڑنے کیلئے "یوتھ جوڑو" مہم کا عنقریب آغاز، کیا جائے گا ۔اس کے تحت عوام بالخصوص نوجوانوں سے رابطہ کرکے بیداری پیدا کی جائے گی ۔یوتھ کانگریس کے پلیٹ فارم سے کام کرنے کی اپیل بھی انہوں نے کی۔اس پریس کانفرنس میں نائب صدر حسین بھائی، ابوبکر چودھری وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com