جمعیتہ دینی تعلیمی بورڈ کا تعاون کریں، چار سو دیہاتوں میں ماہانہ چار لاکھ تنخواہ کے اخراجات ہیں



جمعیتہ دینی تعلیمی بورڈ کا تعاون کریں، چار سو دیہاتوں میں ماہانہ چار لاکھ تنخواہ کے اخراجات ہیں 


مدارس میں مالی تعاون کیساتھ خاندان میں کم از کم ایک حافظ قرآن بننا چاہیے، مفتی اسمٰعیل قاسمی 
 کی اپیل 


گاؤں دیہات میں غریب مسلمانوں کے بچوں کی دینی تعلیم کا ذریعہ بنیں، یہ صدقہ جاریہ اور آخرت میں نجات کا ذریعہ ہوگا 


مالیگاؤں: 5 اپریل( پریس ریلیز) مفتی اسمٰعیل قاسمی امام و خطیب جامع مسجد نے اپنے جمعہ کے بیان میں دینی ادارے اور دینی تعلیم کے عنوان سے مفصّل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو مدرسوں میں داخل کروائیں انھیں حافظ قرآن اور عالم دین بنائیں دین کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد یہی معززین ہونگے جو اسلام کی حفاظت و صیانت کا کام کریں گے ایشیاء سمیت ہمارے ملک میں مدارسِ دینیہ کا جال بچھا ہے دارالعلوم دیوبند کی بنیاد عالمی حیثیت رکھتی ہے اسکے فیض یافتہ پوری دنیا میں بلا واسطہ یا بل واسطہ ملے گے مالیگاؤں میں ہمارے اکابرین نے سو سال سے زائد عرصہ قبل مدارس کی بنیاد رکھی ام المدارس بیت العلوم اسکے بعد دارالعلوم محمدیہ، دارالعلوم اسلامیہ، مدرسہ ملت سمیت ہر محلہ و مساجد میں مدرسہ و مکتب قائم ہیں مالیگاؤں والوں کی یہ خوش نصیبی ہے لیکن گاؤں دیہات میں رہنے والوں کو یہ سہولت حاصل نہیں ہے ملک کی آزادی کے بعد شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی، مفتی حفظ الرحمن سیوہاروی، مولانا محمد میاں، مفتی کفایت اللہ، ان لوگوں نے پورے ملک کا دورہ کیا مالیگاؤں بھی تشریف آوری ہوئی بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول میں دینی تعلیمی بورڈ کے عنوان سے ایک جلسہ رکھا گیا تھا اُسوقت دینی تعلیمی بورڈ بنا اور جمعیت علماء مدنی روڈ مالیگاؤں کے زیر اہتمام جاری و ساری ہے اور مہاراشٹر کے تقریباً چار سو دیہاتوں میں مسجدوں کے ائمہ کرام گاؤں دیہات میں مسلمانوں کے بچوں کو دینی تعلیم دے رہے ہیں اور چار لاکھ روپے اس دینی تعلیمی بورڈ کا ماہانہ خرچ ہیں جب کہ جمعیت تعلیمی بورڈ پڑھانے والے اساتذۂ کرام کو مکمّل تنخواہ نہیں دیتی ہیں آدھی تنخواہ گاؤں دیہات والے اور نصف تنخواہ دینی تعلیمی بورڈ دیتا ہے آج اگر ان چار سو مسجدوں دیہاتوں میں دینی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام وہاں پڑھانے والے حافظ و عالم معلم کو جمعیت علماء ہزار پندرہ سو روپے مہینے کی تنخواہ دیتی ہیں اتنی کم تنخواہ میں کتنی مشکل سے ان حافظ عالم معلمین کا گھر چلتا ہوگا یہ افراد اتنی غربت، تنگدستی کیساتھ قربانی دے رہے ہیں مسلمانوں کے بچوں کو دینی تعلیم ملے اسکے لیے جدوجہد و کوشش کررہے ہیں میری یہ گزارش ہے کہ ہم میں سے ایسے افراد جنھیں اللہ تعالیٰ نے نوازا ہے وہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے وہ جمعیتہ علماء دینی تعلیمی بورڈ کے ممبر بنیں کہ ہر مہینہ مستقل چندہ دیں، یہ بہت بڑا کام ہے جن بچوں کو بنیادی علم مل جاتا ہے وہ مرتد نہیں ہوتے ہیں غریب مسلمانوں کے بچے مسلمان بن کر رہے اس سلسلے میں آپ اپنا تعاون دیں رہے ہیں سب بچوں میں میں کچھ بچے حافظ و عالم بنیں گے لیکن ہر بچہ دین کی بنیادی تعلیم حاصل کرکے اپنے آپ کو مرتے دم تک دین و ایمان پر باقی رکھے گا اور یہ آپکے تعاون کا نتیجہ ہوگا آپ ہر مہینہ دینی تعلیمی بورڈ کو سو دو سو پانچ سو روپے سے تعاون کریں گے یہ ذخیرہ آخرت ہے صدقہ جاریہ ہے آپ کا یہ تعاون امت مسلمہ کے بچوں کو دین پر باقی رکھنے کا ذریعہ بنے گا ایک بچہ بھی ہدایت پایا گیا قرآن پڑھ لیتا ہے اسلام کو سمجھ سکتا ہے اور یہ زندگی کے آخری سانس تک باقی رہتا ہے تو یہ آپ کے تعاون سے ہوگا تو زندگی بھر اسکے نیک اعمال کے اجر کیساتھ آپکو کو بھی اللہ اجر عظیم عطا فرمائے گے جمعیتہ دینی تعلیمی بورڈ کا تعاون آپ اپنی ذمہ داری سمجھیں آپ کل حشر کے میدان میں اپنے نامہ اعمال میں ان نیکیوں کو دیکھیں گے تو یاد کریں گے ایسا عمل کیا تھا آج ہمارے لیے مفید کارآمد ہے آپ نے رمضان المبارک میں تعاون کیا ہے سال کے گیارہ مہینوں میں بھی اپنا دست تعاون دراز رکھیں.دینی تعلیمی بورڈ کی ہفتہ واری، ماہانہ رسید بنوانے کیلئے انیس فہمی 9422764008، عبدالرحمن پیارے 9028283587، جمال سیّاں 9270336649، حافظ فیضان 9823370291، مولانا عبدالمتین قاسمی 9271913553 سے رابطہ کریں.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے