ڈنڈوری میں چھ اسکولی طلبہ سمیت نو افراد کی موت، وزیر گریش مہاجن کا دورہ
مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان
ناسک:4 اپریل(بیباک نیوز اپڈیٹ): ڈنڈوری میں ایک کنویں میں گر کر نو لوگ ہلاک ہوگئے ہیں ۔اس ضمن میں وزیر گریس مہاجن نے دورہ بھی کیا اور مرنے والے کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے سرکار کی جانب سے دینے کا اعلان کیا، تفصیلات کے مطابق ڈنڈوری میونسپلٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کنویں کو فوری طور پر سیل کر دے جس کی وجہ سے ڈنڈوری میں نو لوگوں کی موت ہوئی تھی اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ اس طرح کی تفصیلات ایک سرکاری پریس ریلیز میں ریاست کے آبی وسائل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر گریش مہاجن نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
ڈنڈوری میں کل رات ایک کار کنویں میں گرنے سے 6 اسکولی طلبہ سمیت 9 افراد کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر گریس مہاجن نے آج صبح جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور خصوصی معاون وزیر نرہری جیھروال، ایم پی بھاسکر بھرے، ضلع کلکٹر آیوش پرساد، پولس سپرنٹنڈنٹ بالاصاحب پاٹل اور دیگر افسران موجود تھے۔ وزیر مہاجن نے کہا کہ نو لوگوں کی موت انتہائی افسوسناک اور صدمہ پہنچانے والی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے مطابق وہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں گے۔ اس حادثے میں متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے سلسلے میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں اس واقعہ کی جانکاری دی گئی ہے۔ مہاجن نے یہ بھی کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے سرکار دیگی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com