اسلام پارٹی کے لیڈر رفعت یارخان پر جان لیوا حملہ، علاج کے لیے گھاٹی اسپتال میں داخل، حالت خطرے سے باہر
چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) 26 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)اورنگ آباد کے مل کارنر علاقہ میں رہنے والے اسلام پارٹی کے لیڈر رفعت یارخان پر جونا بازار میں دوپہر کے قریب نامعلوم افراد نے جان لیوا حملہ کیا۔اس حملے میں ان کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ اسے علاج کے لیے ایک آٹو رکشا کے ذریعے خون بہہ رہی حالت میں گھٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولس پنکج اتلکر نے واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ کچھ نامعلوم افراد نے رفعت یارخان پر حملہ کیا۔حملے کی اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی۔ رفعت یارخان زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت بہتر ہے۔ مل کارنر پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سٹی چوک تھانے میں مقدمہ کے اندراج کی کارروائی جاری ہے۔ اس واقعہ میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ عوام افواہوں پر یقین نہ کریں۔ شہر میں امن ہے۔اس طرح کی اپیل بھی پولس کمشنر نے اپیل کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com