ناسک شہر میں بھی ا.س.ل.ا.م پارٹی کی دستک، محسن پٹھان اپنے ساتھیوں کیساتھ پارٹی میں شامل کوآرڈینیٹر نامزد

ناسک شہر میں بھی I.S.L.A.M پارٹی کی دستک، محسن پٹھان اپنے ساتھیوں کیساتھ پارٹی میں شامل کوآرڈینیٹر نامزد


فرقہ پرستوں سے لڑنے ،عوامی مسائل حل کرنے اور سیاسی و سماجی خدمات دینے کا عزم  



پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب و آصف شیخ نے استقبال کر نیک خواہشات پیش کی 




مالیگاؤں : 23 فروری (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے والی انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی نے مہاراشٹر میں اپنے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے عوام کی خواہش پر اپنی کارکردگی شروع کردی ہے ۔اس ضمن میں گزشتہ ہفتہ ایک صوبائی سطح پر مہاراشٹر کے دیگر شہروں کے سیاسی و سماجی شخصیات نے مالیگاؤں پہنچ کر اسلام پارٹی کے بینر تلے اپنی خدمات پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا ۔اسی سلسلے اورنگ آباد، نادیڑ، دھولیہ ،آکولہ، ایوت محل اور نندوربار میں پارٹی کے کوآرڈینیٹرس نامزد کرنے کے بعد ناسک شہر میں بھی اسلام پارٹی نے دستک دے دی ہے ۔پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ رشید اور پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب احمد نے ناسک شہر میں پارٹی کو مضبوط کرنے و فرقہ پرست سیاسی جماعتوں سے لڑنے کیلئے اپنا کوآرڈینیٹر نامزد کیا ہے ۔اس تعلق سے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے نوید خطیب نے بتایا کہ ناسک شہر کوآرڈینیٹر عہدہ کیلئے پارٹی نے محسن پٹھان کو ذمہ داری دی ہے ۔انہوں نے اس موقع پر انہیں نامزدگی کا مکتوب بھی محسن پٹھان کو دیا ۔یاد رہے محسن پٹھان سیاسی سماجی خدمات پیش کرنے کا ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے اپنے ساتھیوں کیساتھ اسلام پارٹی کا دامن تھاما اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔یہاں آصف شیخ رشید نے محسن پٹھان اور انکے ساتھیوں کا استقبال کیا اور انہیں اسلام پارٹی میں شامل کیا۔محسن پٹھان نے کہا کہ اسلام پارٹی کے بینر تلے ہم ناسک شہر و اطراف میں تعمیر و ترقی کے کام بھی انجام دینگے اس کے علاوہ پارٹی اسلام پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کے لیے مضبوط کرینگے ۔آصف شیخ نے انہیں ہدایت کے ساتھ نیک خواہشات پیش کی اور کہا کہ پارٹی کو گھروں گھر پہنچا کر عوام کے دلوں میں جگہ بنائیں گے ایسی امید کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے دیگر شہروں سے عوام رابطے میں ہیں اور جوق در جوق اسلام پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔عید بعد ہم مالیگاؤں سے مہاراشٹر کے ان شہروں میں دورہ کرینگے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے جدوجہد کرینگے تاکہ عوامی مسائل حل کئے جاسکے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے