ایس آئی آر کیلئے اسلام پارٹی کے دو سافٹ ویئر اور درجنوں سینٹر عوام کی خدمت کیلئے وقف :آصف شیخ


ایس آئی آر کیلئے اسلام پارٹی کے دو سافٹ ویئر اور درجنوں سینٹر عوام کی خدمت کیلئے وقف


دیانہ،رمضان پورہ، مالدہ، دریگاؤں اور مالیگاؤں کی عوام گھبرائیں نہ، ہم سب کی مدد کیلئے تیار ہیں :آصف شیخ



مالیگاؤں : 29 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسلام پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ نے دیانہ مالدہ درے گاؤں اور مالدہ و رمضان پورہ کی عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے ان علاقوں پر مشتمل ووٹر لسٹ کیلئے علیحدہ سے ایک سافٹ ویئر بنایا ہے جس میں پورے علاقے کی گیارہ ہادی یادی شامل کی گئی ہے اور ان علاقوں کی عوام کو اسلام پارٹی کے ہیلپ لائن سینٹر سے اپنے نام تلاش کرنے میں آسانی پیدا ہوگی تاکہ وہ اپنا نام تلاش کریں اور اپنے علاقوں کے بی ایل اوز کے پاس جاکر میپنگ کریں، آصف شیخ نے کہا کہ عوام ہمارے پاس آکر شکایت کررہی ہیں کہ انکے نام 2002 کی ووٹر لسٹ میں نہیں مل رہے ہیں تب ہم نے الگ سے ایک سافٹ ویئر انکے لئے بنایا ہے جس طرح مالیگاؤں سینٹرل کی عوام کیلئے بنایا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ دیانہ مالدہ درے گاؤں اور رمضان پورہ کی عوام اسی طرح مالیگاؤں کی عوام بھی اسلام پارٹی کے ایس آئی آر ہیلپ لائن سینٹر پر پہنچ کر اپنی ووٹ کو تلاش کرسکتے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ کسی بھی شہری کو گھبرانے کی ضرورت لیکن بیدار رہنا وقت کی ضرورت ہے ۔انکی بیداری کیلئے ہم مدد کرنے کیلئے تیار ہیں اور اسی لیے ہم نے مالیگاؤں سینٹرل اور اؤٹر دیانہ مالدہ درے گاؤں اور رمضان پورہ کیلئے سافٹویئر بنایا ہے تاکہ عوام کو راحت مل سکے ۔آصف شیخ نے کہا کہ 31 مارچ تک عوام بی ایل اوز سے مل کر اپنا ووٹ میپنگ کرواسکتے ہیں اور اسکے بعد آپکے گھر تک بی ایل اوز آکر ایس آئی آر کا سروے کرینگے ۔ہماری ٹیم اس سروے میں بھی عوام کی مدد کریگی ۔اس لئے گھبرائے بغیر اپنا ووٹ میپنگ کریں سب کو اسلام پارٹی مدد فراہم کریگی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے