سماجوادی ایس آئی آر ہیلپ پوائنٹ کا چھ مقامات پر آغاز، شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی عوام کی خدمت کیلئے آگے آئے


سماجوادی ایس آئی آر ہیلپ پوائنٹ کا چھ مقامات پر آغاز، شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی عوام کی خدمت کیلئے آگے آئے 


عوام اطمیان سے اپنی ووٹ کی میپنگ کروائیں، سینٹر شروع کرنے کے خواہش مند راحیل حنیف سے رابطہ کریں 



مالیگاؤں : 28 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے درجنوں ایس آئی آر ہیلپ لائن سینٹر شروع ہیں جہاں سے عوام میپنگ کررہی ہیں وہیں سماجوادی پارٹی نے بھی چھ مقامات پر سینٹر شروع کیا ہے ۔اسلام پارٹی اور سماجوادی پارٹی بنام سیکولر فرنٹ نے پہلے ہی طئے کرلیا تھا کہ ہم وعدے کے مطابق عوام کو ایس آئی آر مہم میں مدد و راحت فراہم کرنے کی پوری کوشش کرینگے اور اسی کے مطابق ہم نے ایس آئی آر سینٹر شروع کئے ہیں ۔سماجوادی پارٹی کی جانب سے بھی شہر بھر کے مختلف مقامات پر SIR HELP POINT کے نام سے سینٹرس کھول کر لوگوں کی مدد جارہی ہے۔ اسی سلسلے کی پہلی کڑی بروز جمعہ 27 مارچ کو 3 مقامات پر SIR HELP POINT کا افتتاح شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس طرح کی تفصیلات مستقیم ڈگنیٹی نے دی انہوں نے بتایا کہ وارڈ نمبر 07 میں کسمبا روڈ، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا کی آفس پر انکی ذمہ داری میں یہ سینٹر عوام کی ہیلپ کررہا ہے وہیں وارڈ نمبر 15 میں خلیل ہائی اسکول کے سامنے روڈ پر، کارپوریٹر شبیر ببلو قریشی کی آفس اور وارڈ نمبر 13 اسلام پورہ نشاط روڈ،سوئیس اسکول کے پاس عمرفاروق کی ذمہ داری میں یہ سینٹر شروع کئے گئے ۔اسی طرح آج بروز سنیچر 28 مارچ کو بھی سماجوادی SIR ہیلپ پوائنٹ کا 3 مقامات پر افتتاح کیا گیا جس میں کابل چوک، نیاپورہ، خورشید کابل کی آفس، وارڈ نمبر 3، عائشہ نگر، نذیر کرانہ والا کی آفس اور جمہور نگر یحییٰ عبدالجبار کی آفس میں سماجوادی ایس آئی آر ہیلپ پوائنٹ کا افتتاح مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس موق پر مستقیم ڈگنیٹی و ڈپٹی میئر شان ہند نے شہریان سے گزارش کی ہیکہ ان سینٹرس سے بھرپور فائدہ اُٹھائے ساتھ ہی کسی کو "سماجوادی SIR HELP POINT" سینٹر شروع کرنا ہوتو انچارج راحیل حنیف 9226922555 ان سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے اپنی خدمات دینے تیار ہیں ۔عوام کو گھبرانے کی ضرورت سیکولر فرنٹ اپنی پوری خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ۔عوام اطمینان سے ان سینٹرس سے استفادہ حاصل کریں ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے