مالیگاؤں کارپوریشن کا بجٹ شہریان کی توقع کے مطابق تاریخی و سود مند ہوگا، بجٹ کو حکمت عملی سے منظور کیا گیا



مالیگاؤں کارپوریشن کا بجٹ شہریان کی توقع کے مطابق تاریخی و سود مند ہوگا، بجٹ کو حکمت عملی سے منظور کیا گیا


پرشاسک راج کی بدعنوانیوں کی ایس آئی ٹی کے ذریعے تفتیش کروائی جائے گی: آصف شیخ


مالیگاؤں : 6 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا سالانہ بجٹ حکمت عملی سے صرف ایک گھنٹے میں منظور کیا گیا، یہ بجٹ شہریان کی توقع کے مطابق سود مند و فائدہ مند ہوگا ۔مالیگاؤں کارپوریشن میں برسر اقتدار سیکولر فرنٹ کے میئر و ڈپٹی میئر اور تمام کارپوریٹرس نے اس بجٹ کو شہریان کے حق میں بہتر بنانے کیلئے منظوری دی ہے جو قابل تعریف ہے ۔میں نئی باڈی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار سیکولر فرنٹ کے بانی و قائد آصف شیخ نے کیا، موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں کی عوام کے لئے ہم نے اس بجٹ میں تاریخی کام کرنے کے فیصلے لئے ہیں ۔کام کس طرح کیا جاتا ہے اور بجٹ کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے یہ شہریان کو بہت جلد دیکھنے کو ملیگا، انہوں نے کہا کہ ہم نے مہاراشٹر سرکار سے بھی فنڈ لاکر مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کیلئے استعمال ہوسکے اسکا بھی ذکر بجٹ میں کیا ہے اور ہم مالیگاؤں کارپوریشن کے ساڑھے تین سالہ پرشاسک راج کے کاموں اور بدعنوانیوں کی جانچ بھی کروائیں گے ۔آصف شیخ نے کہا کہ تمام بدعنوانیوں کی جانچ ایس آئی ٹی سے کی جائے گی اور اس کیلئے میں خود مہاراشٹر سرکار سے شکایت کرونگا اور ایس آئی ٹی کی جانچ کا مطالبہ کرونگا تاکہ عوام کی جیب کو لوٹنے والوں کو سبق سکھایا جا سکے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن پر جس طرح قرض ہوا ہے اسکی بھی جانچ کی جائے گی اور کارپوریشن کے خزانے کو خالی کرنے والوں کو بھی جانچ کے دائرے میں لایا جائے گا اور سخت کارروائی کروائی جائے گی۔موجودہ بجٹ ہنگامہ آرائی پر انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ حکمت عملی سے منظور کیا گیا اپوزیشن کو سمجھ میں بھی نہیں آیا کہ بجٹ کس طرح منظور ہوگیا ۔اس بجٹ کو ہم شہریان کے مفاد میں استعمال کرینگے اس طرح کی یقین دہانی بھی آصف شیخ نے کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے