بریکنگ نیوز : رد کئے گئے 3400 جنم داخلوں کو بنا کر دینے کیلئے کل اردو گھر میں نائب تحصیلدار کا کیمپ
آج تراویح بعد شیخ رشید بھون اور سماجوادی آفس آگرہ روڈ پر نمونہ فارم بھرا جائے گا
آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کی پریس کانفرنس، عوام توجہ دیں
مالیگاؤں : 6 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) کریٹ سومیا کی سازش اور بی جے پی کی فرقہ پرست پالیسی کے چلتے مالیگاؤں کی عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور سیکڑوں جنم داخلے عوام کے رد کردیئے گئے ۔اس تعلق سے کئی مقدمہ درج کیا گیا ۔ایس آئی ٹی بنائی گئی، کئی افراد جیل میں قید ہیں اور ہم اس کیلئے ہائی کورٹ میں بھی کیس لڑ رہے ہیں ۔سنیچر 7 مارچ کو ضمانت پر شنوائی ہے ۔عوام دعاؤں میں یاد رکھیں ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے دی ۔موصوف شیخ رشید بھون پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ جنم داخلہ کو لیکر شہریان پریشان ہیں، 3400 جنم داخلے رد کر دیئے گئے ہیں اور ہم نے کارپوریشن چناؤ میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم پہلا عنوان جنم داخلہ معاملہ کو لیکر عوام کو راحت دینگے ۔اسی سلسلے میں ہم نے کارپوریشن میں قانونی طور پر ٹہراؤ منظور کیا اور اس کے بعد ہم نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کر شہر میں سرکاری سطح پر ایک مہا کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ جنکے جنم داخلہ رد کئے گئے ہیں انہیں دوبارہ کس طرح نئے جنم داخلے ملے اس کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ہم نے سرکاری سطح پر ایک فارم ترتیب دیا جسے بھر کر عوام اپنا جنم داخلہ دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج بروز جمعہ کو تراویح کے بعد سے رات تین بجے تک شیخ رشید بھون اور سماجوادی آفس آگرہ روڈ پر مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کے اراکین عوام کی رہنمائی کرینگے اور نمونہ فارم بھر کر دینگے ۔اسی طرح کل بروز سنیچر کو اردو گھر میں نائب تحصیلدار کی جانب سے ایک سرکاری کیمپ لگایا جائے گا جس میں بھی جنم داخلہ نمونہ فارم پر کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ عوام اطمینان رکھیں سب کا جنم داخلہ بنا کر دیا جائے گا ۔
اس پریس کانفرنس سے سماجوادی پارٹی کے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم 3400 جنم داخلوں کو بنا کر دینے کا وعدہ کیا تھا۔اس ضمن میں ضلع کلکٹر سے ملاقات کے بعد 7 مارچ کو سرکاری کیمپ اردو گھر میں دوپہر بارہ بجے سے 6 بجے تک لگایا جارہا ہے جس میں شہریان کوےایک نمونہ فارم دیا گیا ہے ۔جسے عوام کو بھرنا ہوگا اس کے ساتھ رد جنم داخلہ کی نوٹس بھی دینا ہوگی تاکہ دوبارہ جنم داخلہ بنا کر دینے کی کوشش مکمل ہوسکے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ان کے علاوہ 354 بچوں کا نیا جنم داخلہ بنا کر دیا جائے گا اس کیلئے بھی ہم نے کارپوریشن سے نیا نمونہ فارم بنایا ہے تاکہ اسکول کے بچوں کو داخلہ مل سکے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اولیت انہیں دی جائے گی جو انتہائی اہم کام اور ضروری کام کیلئے ارجنٹ میں جنم داخلہ حاصل کرنا چاہتا ہو، اور بقیہ لوگوں کو بھی جنم داخلہ بنا کر دیا جائے گا ۔عوام اطمینان رکھیں اور نمونہ فارم پر کریں ۔اگر کوئی چھوٹ بھی جاتا ہے تو انکا بھی جنم داخلہ بنا کر دیا جائے گا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ یہ نمونہ فارم بھرنے کے بعد تحصیلدار ایک نیا آرڈر کارپوریشن کو دیگا جس کی بنیاد پر کارپوریشن عوام کے جنم داخلے دوبارہ بنا کر دیگی ۔اس پریس کانفرنس میں آمین فاروق، عبد الرحمن انصاری، اظہر شیخ و شفیق بھنیہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com