وارڈ نمبر 13 اسلامپوره میں حافظ عبداللہ فیصل کے زیر اہتمام SIR ہیلپ ڈیسک کا انعقاد
مالیگاؤں :30 مارچ (پریس ریلیز) وارڈ نمبر 13 اسلام پورہ میں آج دو الگ الگ مقامات پر ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک کا انعقاد حافظ عبداللہ فیصل کی خصوصی دلچسپی سے کیا گیا ۔اسمٰعیل بیڑی والے کی آفس کے پاس عبدالخالق سوپر نشاط کی آفس پر ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک کا انعقاد کیا گیا جہاں یادی نمبر 148، 145، 147 ، 169 اور 170 کے بی ایل او حضرات کو حافظ عبداللہ فیصل نے فون کر کے مدعو کیا ۔ تمام بی ایل او حضرات نے حافظ عبداللہ فیصل کی گذارش پر ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک پر حاضر رہ کر دوپہر 3 بجے سے رات 11 بجے کے بعد تک ووٹر میپنگ کا کام کیا۔ اس ہیلپ ڈیسک پر عبدالخالق سوپر نشاط ، عطاء بھائی ، حفظ الرحمن بھائی ، عتیق الرحمن چاچے، عبدالرشید بھائی نے بہت ہی جانفشانی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دی ۔
اس کے علاوہ نشاط روڈ پر ہی ربّانی حکیم کے پاس رہبر ٹیلر کے سامنے حافظ عبداللہ فیصل کی دلچسپی سے ایک اور ہیلپ ڈیسک کا انعقاد کیا گیا جہاں مبشر ایم بی اے، فیضان میگھراج ،اعجاز بھائی، رفیق پہلوان، ماجد انجینئر،صفوان رضوی وغیرہ کی نگرانی میں يادی نمبر 134، 135 ،139، 140، 141 کے بی ایل او حضرات نے اپنی خدمات انجام دی ۔دونوں مقامات پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے حاضری لگائی اور بی ایل اوز کو ضروری ہدایات دی۔ اس کے علاوہ دھوپ کی شدت اور عوام کی سہولت کے پیش نظر منڈپ، کرسی ٹیبل اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا اور بہت ہی اطمینان کے ساتھ اسلام پورہ وارڈ کی عوام کا ووٹر میپنگ کا کام کیا گیا۔ اسلام پورہ وارڈ کی عوام نے حافظ عبداللہ فیصل کے اس کام کی خوب سراہنا کی اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح حافظ عبداللہ فیصل ل وارڈ کے مسائل اور عوامی کاموں کو لے کر متحرک رہیں گے ۔ حافظ عبداللہ فیصل نے ان دونوں پروگرام کی کامیابی پر وارڈ کی عوام کے ساتھ ساتھ اپنے سرپرستوں ، ذمّہ داران اور دن بھر کڑی دھوپ میں عوام کی خدمت کرنے والے اپنے تمام ساتھیوں اور بی ایل او حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com