لقمان کمال، سلیم اکا سمیت سات افراد پر مقدمہ درج ، سرکاری کام میں رخنہ اندازی کا شاخسانہ



لقمان کمال، سلیم اکا سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج ، سرکاری کام میں رخنہ اندازی کا شاخسانہ 


مالیگاؤں : 26 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ بجلی میں نماز پڑھنے کا واقعہ طول پکڑتا جارہا ہے ۔وہیں اس موقع پر لوک سنگھرش سمیتی کے اراکین و صدر نے بجلی ڈپارٹمنٹ کے ملازم کے سرکاری کام میں رخنہ اندازی کی اور بحث کی جس کے سبب  قلعہ پولس نے سات افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور ان تمام ملزمان پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ممکن ہے۔خیال رہے کہ ’لوک سنگھرش سمیتی‘ نامی تنظیم نے میونسپل کارپوریشن سے شہر میں اسٹریٹ لائٹس شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے کی وجہ سے مکینوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی کے کارکنان گزشتہ پیر کو میونسپل کارپوریشن گئے۔ وہاں وہ بجلی محکمہ کے سپرنٹنڈنٹ سے ملنے ان کے دفتر گئے۔ تاہم سپرنٹنڈنٹ میٹنگ میں مصروف تھے، متعلقہ کارکنان ان کے ہال میں ہی رہے۔ چونکہ اس وقت رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اور نماز کا وقت تھا اس لیے کارکنان نے سپرنٹنڈنٹ آفس میں نماز پڑھنا شروع کر دی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد کہرام مچ گیا۔دریں اثنا، میونسپل کارپوریشن اور پولس انتظامیہ نے بجلی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں اجتماعی نماز کا سنجیدگی سے نوٹس لیا۔ محکمہ بجلی کے ملازم مہیندر ساونت نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ جس کے مطابق پولیس نے لقمان کمال، سلیم اکا اور دیگر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔شکایت کے مطابق ملازم جب ڈیوٹی پر تھا، مشتبہ افراد دفتر آئے اور کہا، "تیرے صاحب کدھر گئے ہیں، تو گوڈاؤن کیپر ہے نا، تو لائٹ کے سامان دے،" وہ سب بجلی سپرنٹنڈنٹ کے آفس میں داخل ہوئے اور کرسیاں ہٹا کر کر نماز ادا کی۔ اس کے علاوہ، جب اس نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تو انہوں نے اسے زبردستی دھکیل دیا،" اس طرح کا ذکر شکایت میں ساونت نے کیا ہے۔اس شکایت کے مطابق سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے، سرکاری ملازم کیساتھ زبردستی کرنے، شہر میں نافذ امتناعی احکامات کی خلاف ورزی وغیرہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس انسپکٹر ایس بی۔ پاٹل مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے