وعدے اور وقت کے پابند کام کرنے والے لیڈر اجیت پوار کی موت سے مالیگاؤں شہر کا بڑا نقصان ہوا
تو....آصف شیخ ایم ایل سی بن گئے ہوتے ، ایم آئی ایم کے ایم ایل اے مفتی اسمعیل کا اجیت پوار کی موت پر اظہار تعزیت
شیخ رشید اسٹڈی سینٹر سمیت کروڑوں روپے کے تعمیری کام اجیت پوار نے ہی منظور کئے، مہاراشٹر ایک تعمیر پسند لیڈر سے محروم :آصف شیخ
مالیگاؤں : 28 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار آج صبح ہونے نو بجے کے قریب ممبئی سے بارا متی جاتے ہوئے بارامتی میں ہوائی جہاز لینڈنگ کے وقت خوفناک حادثہ کا شکار ہوگئے ۔اس حادثے میں اجیت پوار سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی ۔جس کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پوری ریاست میں پھیل گئی دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگوں کی بھیڑ بارامتی میں نظر آنے لگی ۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی انکے چاچا شرد پوار اور انکی خاندان کے علاوہ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور گورنر مہاراشٹر بھی بارامتی پہنچ گئے، ملک بھر سے سیاسی لیڈران بارامتی پہنچ رہے ہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی و امیت شاہ نے بھی اظہار تعزیت پیش کیا ۔جہاں اجیت پوار کی اس طرح اچانک موت سے پوری ریاست میں غم کی لہر ہے وہیں مالیگاؤں میں بھی اجیت پوار کی موت پر اظہار افسوس کیا جارہا ہے ۔انکے بہتر کردار کو یاد کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ رشید نے بھی اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ اجیت پوار ایک تعمیر پسند لیڈر تھے ۔مالیگاؤں میں انہوں نے کروڑوں روپے کے کام منظور کئے ۔ابھی حال ہی میں انہوں نے شیخ رشید اسٹڈی سینٹر کیلئے تقریباً دو کروڑ روپے منظور کیا ۔اسی طرح گول گارڈن کی تعمیر و تزئین کاری کیلئے دیڑھ کروڑ اور پندرہ کروڑ روپے روڈ راستوں کے علاوہ شادی ہال و گارڈن کی تعمیر کیلئے منظور کیا ۔اتنا ہی نہیں اجیت پوار نے آصف شیخ کی تجویز پر مہاراشٹر مدرسہ ماڈرن ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے مساجد و مدارس میں سولار پینل سے بجلی فراہم کرنے کے نظم کو تنصیب کرنے کیلئے مالیگاؤں کیلئے خصوصی طور پر پانچ کروڑ روپے منظور کیا تھا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اجیت پوار تعلقات کو بہتر رکھنا جانتے تھے ۔انہوں نے شیخ رشید کی موت پر مالیگاؤں آکر میرے اہل خانہ کیساتھ اظہار تعزیت کی تھی اور مجھکو حوصلہ دیا تھا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ابھی 16 جنوری کو کارپوریشن چناؤ کے نتائج آنے کے بعد بھی پوار نے مجھکو مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ آپ نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے آپ لگے رہو مزید کامیابی ملیگی ۔آصف شیخ نے انکی سیکولر ذہینت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر ایک اچھے لیڈر سے محروم ہوگیا ہے ۔
وہیں مالیگاؤں سے مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی اسماعیل نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجیت پوار وقت اور وعدے کے پابند انسان تھے ۔انہوں نے بروقت کام کو انجام دیا ۔مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ جب میں این سی پی میں تھا تب بھی دادا نے ہر کام کو پورا کیا، دادا ایک کام کرنے والے دوٹوک بولنے اور فیصلہ لینے والے لیڈر تھے ۔انکے انتقال کر جانے سے مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کو نقصان ہوا ہے ۔مفتی اسمٰعیل نے دوران خطاب کہا کہ ابھی حال ہی اجیت پوار سے میری فون پر بات ہوئی انہوں نے کہا تھا کہ آصف شیخ کو مالیگاؤں سے ایم ایل سی بنانا کیسا رہےگا کیا پارٹی مضبوط ہوگی؟ مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ میں نے دادا سے بات کیا وہ ایک اچھے انسان تھے ۔اگر آصف شیخ ایم ایل سی بن جاتے تو مالیگاؤں سے دو دو ایم ایل اے شہر کی تعمیر و ترقی کرتے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پر فیصلہ کون لیتا ہے ۔مفتی اسمٰعیل نے مالیگاؤں کی طرف سے پوار خاندان کیساتھ اظہار تعزیت پیش کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com