میں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ۔میں کسی کے باپ سے نہیں ڈرتا، اعجاز بیگ کی راجہ نگر میں گھن گرج
اچھے کارپوریٹر کا انتخاب کرنا نصیب کی بات ہے، جواری سٹوریوں، چوروں، ٹھیکہ داروں اور معجون بیچنے والوں کو واپس بھیج دو
تعمیر و ترقی کا دوسرا نام اعجاز بیگ ہے، کروڑوں کے کام بتا کر کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل
مالیگاؤں : 10 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ میں کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔کیونکہ کانگریس پارٹی نے وارڈ ہی نہیں بلکہ پورے شہر میں تعمیر و ترقی کی ہے، راجہ نگر کو راجہ جیسی شکل دینے والا اعجاز بیگ ہے، راجہ نگر کی عوام نے گزشتہ 25 سالوں سے مجھکو جو پیار دیا ہے وہ کبھی ہم بھول نہیں سکتے ۔راجہ نگر والوں نے ہی 2012 میں بھیا لال نامی امیدوار کو وارڈ میں گھسنے نہیں دیا تھا آج بھی اسی طرح کی ہمت و حوصلہ کی ضرورت ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار کانگریس کے صدر اعجاز بیگ نے کیا ۔موصوف راجہ نگر میں شفیق گوشت والے کی صدارت میں منعقدہ تشہیری میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل اسمبلی چناؤ ہوا ۔عوام نے جسے ووٹ دینا تھا دے دیا لیکن اب کارپوریشن کا چناؤ ہے اس چناؤ میں وارڈ کی عوام صرف کانگریس پارٹی کو ووٹ دیں ۔ میں مفتی اسمٰعیل اور شیخ آصف کے سبب ووٹ نہیں مل سکی لیکن یہ کارپوریشن چناؤ ہے ۔وارڈ میں ہی نہیں بلکہ پورے شہر میں ہم کام کرتے ہیں ۔میں نے وارڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں 27 کروڑ روپے کے تعمیری کام کئے ہے ۔مولانا عبد الحد ازہری کے نام سے پچاس لاکھ روپے کی لائبریری بنا رہا ہوں، 70 لاکھ روپے سے ڈیلوری ہاسپٹل بنوا رہا ہوں اسی طرح اس ڈیلوری ہاسپٹل کیلئے میری جیب سے پچاس لاکھ روپے فنڈ دونگا، ایمبولینس دونگا، بچوں کیلئے NICU دونگا۔تاکہ بچوں اور عورتوں کو اچھی طبی سہولیات مل سکے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ میرے کام سے عوام مجھکو کام کیلئے چن کر دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الطاف ڈرم والے نے صرف کارپوریشن میں چوری اور ٹھیکہ داری کی ہے ۔ہم نے حلال کمائی سے لوگوں کی مدد کی، 25 بچیوں کی شادی کی ۔جنازہ کیلئے دو دو فریجر مشین بنوایا ۔آزاد نگر میں مینا نگری اسکول سے لگ کر ایک کروڑ روپے کا شادی ہال بنا رہا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹہ جگار کھیلنے والے کو مفتی اسمٰعیل نے ٹکٹ دیا، کریم کرما نامی امیدوار کے تعلق سے سننے میں آرہا ہے کہ وہ نشہ کی گولیاں فروخت کررہا ہے ۔اس طرح کے الزام بھی انہوں نے لگائے ۔اعجاز بیگ نے مزید کہا کہ عارف نامی امیدوار بکری چوری کے الزام میں چالیس گاؤں میں گرفتار ہو گیا تھا۔ اسے بھی میں نے ہی بچایا تھا ۔بیگ نے کہا کہ ہم نے میئر چناؤ میں بھی پیسہ نہیں لیا بلکہ ووٹ کے بدلے وارڈ کیلئے کام کروایا ہے ۔پاور ہاؤس والوں سے لڑنے والا لیڈر میں ہی ہوں ۔اعجاز بیگ نے جذباتی انداز میں کہا کہ راجہ نگر کیلئے میں نے خون پسینہ دیا ہے، غداری برداشت نہیں کرونگا الیکشن بعد دیکھ لونگا اسے میرا مشورہ سمجھو یا دھمکی ۔موصوف نے اسلام پارٹی و ایم آئی ایم پارٹی کے امیدواروں کو بھی تنبیہ کی ۔انہوں نے کہا تعمیر و ترقی کا دوسرا نام اعجاز بیگ ہے، میرا مقصد کام کرنا ہے ۔میں نے میرے وارڈ کے علاوہ شہر کے بیشتر علاقوں میں روڈ بنا کر دیا ہے ۔ایک کروڑ سے بنکر بھون بنا کر دیا ہے اب مزدور بھون دو کروڑ سے بنا کر دونگا اسی طرح جن لوگوں کے آنکھ کے آپریشن ہوتے ہیں ان کیلئے آنکھ کا چشمہ کارپوریٹر کی تنخواہ سے دیا جائے گا موصوف نے کہا کہ وارڈ میں جگہ نہیں ہے ورنہ تاج محل بھی بنا دونگا ۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں دی جانے والی کچھڑی کا ٹھیکہ اعجاز بیگ کو چھوڑ کر سب لیڈران نے لے رکھا ہے ۔یہ لوگ بچوں کے منہ کا نوالہ چھین رہے ہیں۔جس طرح کتے کی نیت چھچھڑے میں رہتی ہے اسی طرح کارپوریٹر کی نیت کچھڑی میں رہتی ہے ۔میں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ۔میں کسی کے باپ سے نہیں ڈرتا۔میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ چاروں ووٹ کانگریس پارٹی کے نشان پنجہ پر لگا کر کامیاب کریں ۔
اس موقع پر ثاقب الایمان، عبد الغفار شیخ و عمران انجینئر نے کہا کہ اعجاز بیگ کارپوریٹر ہی نہیں بلکہ ایک لیڈر ہے اسے ہی چن کر دیں ،اعجاز بیگ نے اب تک وارڈ سمیت شہر بھر میں 27 کروڑ کے کام کئے ہے ۔اب انہیں چن کر دو ہم 127 کروڑ روپے کا کام کرینگے ۔شوبھا تائی بچھاؤ کے منظور کردہ کینسر ہاسپٹل کو مزید تیزی سے کروانے کیلئے کانگریس کو چننا ضروری ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com