بوگس تقریری اور حکومت کو دھوکہ دینے کے الزام میں تعلیمی ادارے کیخلاف ایک اور مقدمہ درج



بوگس تقریری اور حکومت کو دھوکہ دینے کے الزام میں تعلیمی ادارے کیخلاف ایک اور مقدمہ درج 



 ایجوکیشن آفیسران، اسکول انتظامیہ و ہیڈ ماسٹر سمیت گیارہ افراد ملزم بنائے گئے 




مالیگاؤں : 10 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے سنگمیشور علاقے میں ایک ادارے کے ذریعہ سرکاری احکامات اور دستاویزات کا بیجا استعمال کرکے 2012 سے 8 دسمبر 2025 تک حکومت کو 4 سے 5 کروڑ روپئے کا دھوکہ دینے کے لئے ادارہ کے چیئرمین، عہدیداروں اور ضلع کونسل کے افسران کے ساتھ ساتھ ادارے کے ملازمین کے خلاف چھاؤنی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے ہلچل مچ گئی ہے اس سے قبل بھی عدالت کے حکم سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چھاؤنی پولس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق سنگمیشور میں جاری مہاتما جیوتی با پھولے ایجوکیشن سوسائٹی کے خلاف چھاؤنی پولس میں دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔اس معاملے میں سب انسپکٹر بھگوان کھانڈو کولی نے تعلیمی ادارہ کے چیئرمین سنیل مادھو راؤ وڑگے، سکریٹری جیبھاؤ رگھوناتھ اہیرے، (دونوں سنگمیشور، مالیگاؤں میں رہنے والے)، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اور ضلع پریشد کے سیکنڈری ڈیپارٹمنٹ کے سابق پے سپرنٹنڈنٹ ادے وٹھل راؤ دیورے ، اس وقت کے ضلع پریشد سیکنڈری محکمہ ایجوکیشن آفیسر نتن اپاسنی، ایجوکیشن آفیسر نتن بچھاؤ ، سنتوش مہادو کھیرنار (ساکن پاٹنہ )، پانڈورنگ بھیکا منڈل (ساکن پڈالڈے مالیگاؤں)، روہن اشوک اہیرے (ساکن مالیگاؤں)، ورشال کرشنا بچھاؤ (ساکن پاٹنہ)، اس وقت کے ہیڈ ماسٹر ہیرا لال سپلال واگھ (ساکن سنگمیشور)، موجودہ ہیڈ ماسٹر، ایک خاتون، وغیرہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران اور ملازمین کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے جس پر پولس نے گناہ رجسٹرڈ نمبر 336 /2025 بھارتیہ نیائے ساہتہ کہ دفعات 318(4)،336(3)،337،338،34(2)،3 (5) اور 61(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مذکورہ بالا ملزمان نے سنتوش کھیرنار، پانڈورنگ منڈل، روہن اہیرے، ورشال بچھو، کشور بگول نے تعلقہ کے پٹنے کی ایک خاتون کو مذکورہ ادارے میں درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل زمرے کے عہدوں پر تعینات کرنے کی سازش کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ان کا تعلق مذکورہ زمرے سے نہیں ہے۔ اس کے لیے شکایت میں کہا گیا ہے کہ ممبئی وزارت کے اسکولی تعلیم کے محکمہ اور ناسک ضلع پریشد کے سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر کے دفتر سے فرضی آرڈر اور دستاویزات تیار کیے گئے تھے۔جس کی بنیاد پر چھاؤنی پولس اسٹیشن میں اسکول انتظامیہ کیخلاف فریادی پولس کی جانب سے شکایت درج کی گئی ہے ۔مزید تحقیقات اسسٹنٹ پولس انسپکٹر یوگیش پاٹل کر رہے ہیں۔اس سے قبل اسی تعلیمی ادارے کیخلاف 14 اپریل 2025 کو چھاؤنی پولس اسٹیشن میں عدالت کے حکم پر گناہ رجسٹرڈ نمبر 98/2025 درج کیا گیا تھا ۔اس معاملے میں جانچ و تفتیش جاری ہے اور کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہے لیکن مزید ایک اور ایف آئی آر درج ہونے سے تعلیمی شعبے میں ہلچل مچ گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے