میئر عہدہ کس کے نصیب میں؟ ریزرویشن کا تعین کرنے فوری طور پر معلومات فراہم کی جائے: وزارت شہری ترقیات



میئر عہدہ کس کے نصیب میں؟ ریزرویشن کا تعین کرنے فوری طور پر معلومات فراہم کی جائے 



وزارت شہری ترقیات کا میونسپل کارپوریشنوں کو مکتوب 



ممبئی : 08 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاری تیز رفتاری سے جاری ہے۔وارڈ وائز اور بولنگ بوتھ وائز ووٹر لسٹ کی اشاعت اور تجاویز و مشورے کے بعد اب مہاراشٹر الیکشن کمیشن نے ریاست کی تمام میونسپل کارپوریشنوں میں میئر کے عہدے کے لیے ریزرویشن کے تعین کے لیے معلومات فراہم کرنے کے تعلق سے تمام میونسپل کمشنرس کو ایک اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے اسے 9 دسمبر تک جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔وزارت شہری ترقیات کے مکتوب کے مطابق 2011 کی مردم شماری کے تحت ریاست کے میونسپل کارپوریشنوں میں میئر کے عہدے کے ریزرویشن کے لئے حکومت کی جانب سے دیئے گئے فارمیٹ میں فوری طور پر جمع کروانا ضروری ہے ۔کمیشن نے میونسپل کارپوریشن کی معلومات ایک ریفرنس لیٹر کے ذریعے طلب کی ہیں ۔مکتوب میں لکھا ہے کہ بعض کارپوریشنوں کی معلومات جمع کردی گئی ہے لیکن کچھ میونسپل کارپوریشنوں کی معلومات ابھی تک متعلقہ وزارت کو نہیں بھیجی گئی ہیں۔اب  تمام کارپوریشن منسلک ریٹرن فارم B، A اور C میں  میونسپل کارپوریشن کی درست، مکمل اور مصدقہ معلومات محکمہ کے ای میل ایڈریس پر  9 دسمبر تک بھیجی جائیں، اور تصدیق شدہ اصل کاپی بھی دستیاب کرائی جائے۔اس طرح کا مکتوب  (پرینکا کلکرنی-چھاپ والے) ڈپٹی سیکرٹری وزارت شہری ترقیات حکومت مہاراشٹر نے جاری کیا ہے ۔ساتھ ہی ایک نمونہ ف اس فارم بھی مکتوب کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کے مطابق میونسپل کارپوریشن کا نام، میئر عہدے کے لیے ریزرویشن جو فی الحال نافذ ہے۔میئر عہدہ کا زمرہ،، مذکورہ ریزرویشن کی اطلاع کی تاریخ، ریزرویشن کی مدت شروع ہونے کی تاریخ، وہ تاریخ جس پر ریزرویشن کی مدت ختم ہوتی ہے۔میونسپل کارپوریشن انتخابات کی کی تاریخ و سال، 2011 کی مردم شماری کے مطابق کارپوریشن کی آبادی کی معلومات، درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل جیسی معلومات فراہم کرنا ضروری ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے