تعلیم یافتہ مذہبی و تاریخی وارڈ سے غندہ نہیں بلکہ قوم کا سچا خادم منتخب کریں: مستقیم ڈگنیٹی
موجودہ ایم ایل اے کو گرفتار مرد و خواتین کی فکر نہیں لیکن عصمت دری کے ملزمین کیلئے کورٹ کی پائتری ضرور چڑھتے ہیں
کچھ لوگ فرقہ پرستوں سے گٹھ بندھن کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، عوام ہوشیار رہیں:شان ہند
مالیگاؤں : 21 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کو لیکر سماجوادی پارٹی نے چونا بھٹی، راجہ، بیبلباغ نگر سمیت وارڈ نمبر 18 پر مشتمل علاقے کی عوام میں رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے ایک انتخابی میٹنگ کا انعقاد عاشق حسین کی صدارت میں جمعہ کو اشرفیہ چوک خوشامد پورہ ابراہیم ہوٹل کے پاس کیا ۔جس میں سماجوادی پارٹی کے یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ تعلیم یافتہ لوگوں کا ہے ۔اس علاقے نے شہر کی مذہبی، تعلیمی اور سیاسی و سماجی نمائندگی کی ہے حتی کہ اس علاقے نے جنگ آزادی میں لڑنے والے مجاہد آزادی بھی دیا ہے لیکن 25 سالوں سے اس وارڈ میں نمائندگی کا دم بھرنے والوں نے کوئی فلاحی کام نہیں کیا ۔گالی گلوچ کی، ٹھیکہ داری کی ۔ تعلیم یافتہ وارڈ کا نمائندہ گالی گلوچ کرتا ہے اور غنڈہ گردی کرتا ہے لیکن عوام کے کام نہیں کرتا، لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اپنی سیاسی دکان چلاتا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے عوام سے سوال کیا کہ کیا اس نمائندے کو دوبارہ چن کر دینا چاہیے؟۔اس نمائندے کی وجہ سے وارڈ کی عوام اور اکابرین کی عزت تار تار ہوئی ہے ۔اس وارڈ کا نمائندہ کارپوریشن میں عوامی مسائل پر منہ نہیں کھولتا ہے اور اپنے مفاد کیلئے جب وہ بولتا ہے تو پھر مار کھانی پڑتی ہے ۔ایسے بزدل نمائندے کو ابکی بار سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی کرکے فرار ہے ۔وہ اپنے اپکو بوس بولتا ہے جبکہ وہ بوس نہیں بزدل ہے، کھوکھلا آدمی ہے۔اسکے اندر کبھی قوم کیلئے لڑنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے اس موقع پر مفتی اسماعیل کو بھی ہدف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حضرت جنم داخلہ معاملہ میں عوام کی رہنمائی نہیں کررہے ہیں بلکہ عصمت دری کے سنگین ملزمین کیلئے کورٹ تک پہنچ جاتے ہیں لیکن جنم داخلہ معاملہ میں ہمارے شہر کی خواتین کیلئے انہیں کورٹ کی پائتری چڑھنے کی توفیق نہیں ہوئی ۔وہ ندیا کے پار کی فرقہ پرست پارٹی سے سانٹھ گانٹھ کررہے ہیں تاکہ کارپوریشن پر انکی حمایت سے فرقہ پرستوں کا اقتدار قابض ہوجائے لیکن مالیگاؤں شہر کی باشعور عوام ایسا ہونے نہیں دیگی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر میں کوئی تعمیری کام نہیں کئے رو دھو کر اسمبلی الیکشن جیت گئے ۔اچھائی برائی پر چناؤ لڑا اور انکے لوگ ہی برائی کے مرتکب پائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مفتی اسماعیل میں ہمت ہے تو اب اچھائی برائی پر چناؤ لڑ کر بتائیں ۔موصوف نے مزید کہا کہ کارپوریشن پر ایسے گٹھ بندھن کی ضرورت ہے جو نوکر شاہی کو قابو میں رکھ سکے ۔ہم اس شہر میں ایسے امیدوار کامیاب کروانا چاہتے ہیں جو عوام کے درد کو سمجھتا ہو، سیاست سمجھتا ہو اور کام کرنے کا جذبہ رکھتا ہو ۔وارڈ نمبر 18 کی عوام کو چاہیے کہ وہ اس چناؤ میں ایسا امیدوار منتخب کریں جو وارڈ کی عزت سے کھلواڑ نہ کرے بلکہ عزت و وقار کیساتھ کام کریں ۔
اس انتخابی میٹنگ سے سماجوادی پارٹی کی صدر شان ہند نہال احمد نے کہا کہ وارڈ کی عوام کو چاہیے اپنا نمائندہ اچھا چنے نہ کہ غنڈہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ اس وارڈ کے کارپوریٹر کا رجسٹر میں غنڈہ نمبر نو درج ہے ۔وہ اپنی ہی پارٹی کی لیڈر شوبھا تائی بچھاؤ کو گالی دیتا ہے، وارڈ میں غنڈہ گردی کرتا ہے ایسے نمائندے کو ابکی بار سبق سکھانا ضروری ہے ۔شاند ہند نے کہا کہ مالیگاؤں میں کچھ لوگ فرقہ پرستوں سے گٹھ بندھن کرنے والے ہیں اس سے ہوشیار رہیں۔اگر فرقہ پرستوں کی حکومت کارپوریشن پر قابض ہوگئی تو مزید مصیبتیں اس شہر پر آئے گی۔ان مصیبتوں سے بچنے کیلئے کارپوریشن چناؤ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔موجودہ ایم ایل اے فرقہ پرستوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ۔ہمیں ایسے امیدواروں وک کامیاب کرنا ہے جو قوم کا درد رکھنے والا ہو ۔اس میٹنگ میں راحیل حنیف، اطہر حسین اشرفی، ایڈوکیٹ توصیف شیخ ،معین اختر وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔جبکہ نظامت کے فرائض ابولیث انصاری نے انجام دیئے ۔اس میٹنگ میں وارڈ کی سیکڑوں عوام و خواہش مند امیدوار موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com