معصوم بچی کے قاتل کو پھانسی دی جائے،آصف شیخ ڈونگرالے گاؤں پہنچے، اہل خانہ سے ملاقات و تسلی
جمعہ کو مالیگاؤں و تعلقہ بند، انسانیت کی خاطر تمام کاروبار و اسکولوں کو بھی بند رکھنے کی اپیل
مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی اور I.S.L.A.M پارٹی کی بند کو مکمل حمایت
مالیگاؤں :20 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مذہب اسلام میں جہاں بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں وہیں برادران وطن بیٹیوں کو لکشمی مانتے ہیں ۔بیٹی سے ہر گھر میں رونق ہوتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں ڈونگرالے گاؤں میں ساڑھے تین سالہ معصوم بچی کی کیساتھ حیوانیت کا ننگا ناچ کیا گیا ۔ایک 24 سالہ درندہ صفت وجئے نے معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور پھر اسے بے رحمی سے قتل کردیا ۔اس واقعہ کی چوطرفہ مذمت ہورہی ہے اور اس سلسلے مالیگاؤنکر (مالیگاؤں کی عوام) کی جانب سے بلاتفریق مذہب مالیگاؤں بند کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس بند کی کال ہندو مسلم سکھ عیسائی مذہب کے ذمہ داران نے دی ہے ۔تاکہ درندہ صفت ملزم وجئے کو پھانسی کی سزا دی جائے ۔اس ضمن میں آج مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی اور انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی جانب سے ڈونگرالے گاؤں میں متاثرہ بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی ۔آصف شیخ نے بچی کے والدین و رشتہ داروں اور گاؤں والوں کی باتوں کو سنا اور میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔پورا مالیگاؤں اس حادثے کی مذمت کرتا ہے ۔ہم سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے سینئر کونسل ایڈوکیٹ کو اپوائنٹ کریں اور کورٹ میں فاسٹ ٹریک سیل قائم کرتے ہوئے اس معصوم بچی کے قاتل ملزم کو پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ آئندہ بیٹیوں پر بری نظر کوئی بھی نہ ڈال سکے ۔
اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر و مالیگاؤں تعلقہ کی عوام بنام مالیگاؤںکر کی جانب سے جمعہ کو مذمتی و احتجاجی بند کا اعلان کیا گیا ہے، صبح 6 سے دوپہر میں ایک بجے تک یہ بند رہیگا ۔اس بند کو مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی اور انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی اپنی مکمل حمایت دیتی ہیں اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ اس جمعہ کو مالیگاؤں مکمل طور پر بند رکھا جائے ۔شہر کی دینی سماجی مذہبی و ملی تنظیموں کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی بند رکھی جائے ۔آصف شیخ نے عوام کیساتھ ساتھ شہر اور تعلقہ کی تمام میڈیم کی اسکولوں کے ذمہ داران سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس بند میں شامل ہو کر اپنا احتجاج درج کروائیں کیونکہ یہ انسانیت کا تقاضا ہے اور بیٹیاں ہم سب کی بھی ہوتی ہیں اس لئے ڈونگرالے گاؤں کی کمسن بچی کے قاتل کو سزا دلانے کیلئے ہمارا آدھے دن کا احتجاج انتہائی ضروری ہے ۔آصف شیخ نے ڈونگرالے گاؤں میں مقتول بچی کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ مالیگاؤں شہر کی عوام آپکے ساتھ کھڑی ہیں اور ہم سرکار سے سخت سزا کا مطالبہ بھی کررہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com