کیا مجلس اتحاد المسلمین مسلمانوں کی جماعت نہیں ہے؟ مجلس قادیانی و بہائی فرقہ سے متاثر ہے؟:حافظ انیس اظہر
بندوق کی نوک پر ایم ایل اے کے بیٹے عبداللہ کو کس نے اغوا کیا تھا؟جو اپنے بیٹے کی حفاظت نہیں کر سکتے وہ عوام کی حفاظت کیا کریں گے :آصف شیخ
ہماری لڑائی فرقہ پرستوں سے ہے، شریان کی حفاظت کیلئے کارپوریشن چناؤ میں I.S.L.A.M پارٹی کا اقتدار ضروری
مالیگاؤں : 7 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ اور فرقہ پرستوں کی ناانصافی کیخلاف انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے جلسہ یلغار و مشعل مارچ کا انعقاد جمعہ کو ہزار کھولی عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے پاس مرحوم شیخ رشید کے ساتھی شبیر بھائی عرف بیرے بھیا کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔اس جلسہ یلغار سے خطاب کرتے ہوئے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ رشید نے کہا کہ ہماری لڑائی فرقہ پرستوں سے ہے جو مالیگاؤں کو آنکھ پونچھ کر دیکھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا پارلیمنٹ چناؤ میں ہم سب نے کانگریس پارٹی کی امیدوار شوبھا بچھاؤ کو چن کر دیا اور بی جے کو شکست دی تب سے لیکر فرقہ پرستوں کی نظر مالیگاؤں پر ٹکی ہوئی ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مجھکو اسمبلی چناؤ میں شکست دی گئی اور میرے خلاف گجرات، تھانہ، ممبئی ناسک و اطراف سے فنڈنگ بھی کی گئی تاکہ آصف شیخ اسمبلی نہ پہنچ سکے اسے شکست دی جائے اور یہی وجہ رہی کہ ہم سب کی لاکھ کوششوں کے باوجود ہمیں چند ووٹوں سے شکست ہوئی، آصف شیخ مزید کہا کہ فرقہ پرستوں کو پتہ تھا کہ آصف شیخ جیت جائے گا تو انہیں مالیگاؤں لو ٹارگٹ کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ آصف شیخ ناانصافی و ظلم کیخلاف لڑنے والا لیڈر ہے، اور ہم سب نے دیکھا کہ مجلس ایم ایل اے کس طرح خاموش بیٹھا رہتا ہے ۔انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہوتی ۔آصف شیخ نے کہا کہ کریٹ سومیا کی شکایت پر جنم داخلہ معاملہ اجاگر کیا گیا، 811 لوگوں پر مقدمہ درج کیا گیا، کئی کئی مہینوں ہمارے شہر کی لیڈیز و جینٹس جیل میں بند رہے ہم نے انہیں رہا کروانے کی کوشش کی اور آج بھی لڑ رہے ہیں ۔شہر کا ایم ایل اے اسمبلی میں خاموش رہتا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آگے حالات مزید خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مرکزی حکومت بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے پیچھے ہٹنے والی دکھائی نہیں دیتی ایسے میں ہمیں لڑنے والے لیڈر کی ضرورت ہے ۔
آصف شیخ نے کہا کہ اسمبلی میں جب فرقہ پرست لیڈران مالیگاؤں کو نشانہ بنا رہے تھے، اذان و مساجد کے معاملے پر شور مچا رہے تھے تب ہمارے ایم ایل اے خاموش تماشائی بنے بیٹھے تھے ۔آصف شیخ نے کہا کہ جب میں ایم ایل اے تھا تب بھی فرقہ پرستوں نے اذان پر پابندی اور جمعیتہ علماء پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا تب میں نے ہی اسمبلی میں فرقہ پرستوں کا مقابلہ کیا ۔مآب لنچنگ کیخلاف میں نے آواز اٹھائی ۔فسادات کیخلاف آواز اٹھائی ۔تعمیری و تعلیمی کام کئے اور آج جب مہاراشٹر اسمبلی میں فرقہ پرستوں کی جانب سے مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے تو مجلس کا ایم ایل اے خاموش رہتا ہے یا غیر حاضر رہتا ہے ۔ایسے میں کون مالیگاؤں کی نمائندگی کریگا؟ آصف شیخ نے کہا کہ کبھی ایم ایل اے سنگرام جگتاپ تو کبھی کریٹ سومیا اور کبھی نتیش رانے کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف زہر افشانی کی جاتی ہے اور مجلس ایم ایل اے خاموش رہتا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ اور قلعہ جھونپڑ پٹی معاملہ میں بھی ایم ایل اے کی خاموشی کئی سوالوں کو جنم دیتی ہے ۔جب شہر کا ایم ایل اے اپنے بیٹے کو بچا نہیں سکتا تو عوام کی حفاظت کیسے کریگا؟ اس طرح کا سوال کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ اسمبلی چناؤ کے دوران ایم ایل اے کے بیٹے عبداللہ کو بندوق کی نوک پر کس نے اغوا کیا تھا؟ کیوں پولس کیس نہیں کیا گیا؟ آصف شیخ نے جو شخص اپنے بیٹے اور پارٹی کے لوگوں کی مدد نہیں کر سکتا وہ شہریان کا ہمدرد نہیں ہوسکتا، آج مالیگاؤں کارپوریشن پر بھگوا لہرانے کی فرقہ پرستوں کی جانب سے سازش ہورہی ہے اور ہمارے اپنے شہر کے کچھ لوگ انہیں سپورٹ کررہے ہیں لیکن یاد رکھنا اگر کارپوریشن پر بھگوا لہرا گیا تو پھر مالیگاؤں پر مزید مصیبت آسکتی ہے آج شہر پر جو بھی مصیبت آئی ہے وہ فرقہ پرستوں کی سوچی سمجھی سازش نظر آتی ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اب کارپوریشن چناؤ مالیگاؤں کیلئے انتہائی اہم اور ضروری ہے کیونکہ سب راستے کارپوریشن سے ہی ہوکر جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنم داخلہ ہو یا میت داخلہ، مکانوں و دکانوں کی منظوری ہو یا مسجد و قبرستان کی منظوری سب کارپوریشن سے لینا ہوتی ہے اور آج ان سب کیلئے پریشانیاں پیدا کی جارہی ہے اگر مالیگاؤں کی عوام نے سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے فیصلہ لیا اور کارپوریشن پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کو اقتدار دیا تو یہ سارے مسائل چٹکی میں حل کئے جائیں گے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ میں ہم اسلام پارٹی سے ہندو امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیکر چناؤ میں کھڑا کرینگے کیونکہ ہماری پارٹی سیکولر ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ الیکشن کو سنجیدگی سے لیں، رشتہ داری و دوستی داری اور برادری واد و مسلک واد و مذہبی بھید بھاؤ سے اوپر اٹھ کر کام کرنے والے اور قوم کیلئے لڑنے والے کو موقع دیں ۔اس سے قبل آصف شیخ نے I.S.L.A.M پارٹی کا ترانہ لانچ کیا جو کہ جوش، ولولہ ۔امنگ اور انقلاب کے جذبہ سے بھرپور و معنی خیز رہا ۔پارٹی سانگ کی ریلیز پر جلسہ یلغار میں شامل ہزاروں کی تعداد میں عوام نے کھڑے ہوکر آصف شیخ کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کا اعلان کیا ۔
اس جلسہ سے قبل شیخ رشید بھون سے مشعل مارچ کو آصف شیخ نے مشعل جلا کر روانہ کیا جو خالد حاجی کی قیادت میں جلسہ گاہ تک پہنچا ۔اس مارچ میں بھی ہزاروں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس موقع پر جلسہ یلغار سے حافظ انیس اظہر نے حیدرآباد مجلس اتحاد المسلمین پارٹی میں سات سال رہے ایک کارکن کی جانب سے وائرل ہوئی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ کیا مجلس کے عقائد قادیانیوں اور بہائی فرقہ سے متاثر ہے؟ علماء کرام کو تحقیقات کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ دیا تھا کہ قادیانی فرقہ اسلام سے خارج ہے ۔پھر کیوں اویسی مجلس اتحاد المسلمین کے بانی یار جنگ قادیانی کی قبر پر ہر سال فاتحہ خوانی کرتے ہیں چادر چڑھاتے ہیں؟ حافظ انیس اظہر نے کہا کہ اویسی بھی قادیانیوں سے متاثر تو نہیں، موصوف نے مزید کہا کہ ایسا لوگ کہتے ہیں کہ اورنگ آباد کے امتیاز جلیل کی بھی تحقیقات علماء کرام و مسلمانوں کو کرنا چاہیے کیونکہ وہ بھی بہائی فرقہ سے متاثر نظر آتے ہیں اور اب تو مفتی اسماعیل کی بھی جانچ ہونی چاہیے کیونکہ وہ بھی مسلمانوں پر ظلم ہوتے رہتا ہے اور حضرت خاموش رہتے ہیں ۔اسی لئے تو مجلس کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی بی ٹیم کا نام دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجلس مسلم علاقوں میں پہنچ کر مسلمان ووٹوں کو بی جے پی کی جھولی میں ڈال دیتی ہے اور دوبارہ جھانکنے تک نہیں آتی ۔ایسے لوگوں سے اب عوام کو ہشیار رہنا چاہیے، اس جلسہ عام میں اس جلسہ عام میں ابوذر کانڈی والا، زین الدین بی اے، محمود شاہ، محمد صابر گوہر،رضوان میمن، اعجاز عمر، عمران راشد رئیس عثمانی، ریاض علی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب احمد نے پارٹی کی پالیسی پیش کی ۔نظامت کے فرائض جنید عالم نے انجام دیئے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com