تین ایکر قطعہ آراضی پر تعلیمی کیمپس تعمیر کرنے عضباء سوسائٹی کا عزم، پریس کانفرنس میں اعلان
پرائمری تعلیم سے لیکر یو پی ایس سی تک تعلیم فراہم کرنے کا ارادہ، عوام سے تعاون کی اپیل
آئندہ ماہ طاہرہ پارک میں عضباء سوسائٹی کے اسٹڈی سینٹر پر روزگار ٹریننگ کورس کا آغاز
مالیگاؤں : 5 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کے رونق آباد علاقے میں بارہ سالوں سے جاری عضباء ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی نے انگنت سماجی، تعلیمی و فلاحی خدمات انجام دی ہے۔تیرا نوجوان پر مشتمل اس سوسائٹی نے اپنے فلاحی کام کے سفر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس ادارہ سے 55 نوجوانوں اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے اپنے آپ کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کیا ۔ذاتی خرچ سے کمپیوٹر کلاسیس شروع کر اب تک 4 ہزار بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کیا۔رونق آباد و اطراف کے علاقوں میں بیشمار سماجی و فلاحی خدمات انجام دینے کے بعد عضباء سوسائٹی نے شہر کے مضافات میں سروے نمبر 85/1 طاہرہ پارک میں واقع 14 ہزار اسکوائر فٹ اوپن اسپیس پر دو ہزار اسکوائر فٹ آراضی پر تعمیر اسٹڈی سینٹر میں آئندہ ماہ روزگار ٹریننگ کورس کا آغاز کیا جائے گا ۔پہلے مرحلے میں سولار بجلی کی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا جس میں نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی اسی طرح مختلف کورس بھی سکھائیں جائیں گے ۔اس طرح کے جملے کا اظہار عضباء سوسائٹی کے صدر پرویز خان بابر نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ ہم نے بارہ سال قبل ہی طئے کرلیا تھا کہ ہم شہر میں ایک منفرد تعلیمی ادارہ قائم کرینگے اور اس کیلئے ہم نے تیاریاں شروع کردی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے کئی سماجی خدمات انجام دینے کے بعد اب شہر میں ایک تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔چالیس گاؤں پھاٹا کے پاس تین ایکر قطعہ آراضی پر ایک اسکول کی تعمیر کا عزم ہے، جہاں پرائمری تعلیم سے لیکر ہائر ایجوکیشن بالخصوص UPSC و MPSC کی تعلیم پانچویں جماعت سے ہی طلباء کو دی جائے گی، پرویز خان بابر نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی مشکل کام ہے اور اس کیلئے خطیر رقم کی ضرورت ہے ۔اسی لئے ہم نے ہماری جیب خاص کے ساتھ ہی مخیران قوم و ملت اور عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس تعلیمی کیمپس کی تعمیر میں تعاون کرتے ہوئے قوم کو علم کی روشنی فراہم کرنے میں مددگار بنیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعہ سے ہم مالیگاؤں شہر میں سو روپے،دو سو روپے اور پانچ سو سو ہزار روپے کا ٹکٹ لیکر نکل رہے ہیں تاکہ شہریان اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی ضرورت کے مطابق تعاون کریں ۔انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس تعلیمی اس دارے میں ہم نہ نفع نہ نقصان کی بنیاد پر بچوں کو تعلیم دینگے اسی طرح غریب و ذہین بچوں کو رعایت بھی دی جائے گی ۔پرویز بابر نے کہا کہ چنئی کے ولی رحمانی کی طرح خدمات کرنے کا فیصلہ ہم نے کیا ہے ۔ہم اکیلے اس کام کو انجام نہیں دے سکتے اس لئے ہم عوام کے تعاون کے طلبگار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کام کیلئے ہم جیسے نوجوانوں کو اللہ تعالیٰ نے توفیق عطاء فرمائی اور ہم نے اس کام کو اللہ تعالیٰ کے بھروسے انجام دینے کا ارادہ کیا، ہم عوام سے دعاؤں کی درخواست بھی کرتے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہم تعلیمی ادارے سے قوم کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرینگے ۔اس پریس کانفرنس میں عضباء سوسائٹی کے صدر پرویز بابر، التمش قاضی، عبد العظیم، صائم انجم، عرفان قاضی سر، غفران خان، انصاری عمران، انصاری ارشد، نعیم، احتشام آمین ، انصاری شاہد، ریاض پٹیل، محمد قیص ضیا الرحمن، رئیس احمد، ابراہیم خان ، وغیرہ ممبران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com