نابالغ لڑکی کا جنسی استحصال، چھاؤنی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج ، 55 سالہ شخص گرفتار ، 29 نومبر تک پولس کسٹڈی



نابالغ لڑکی کا جنسی استحصال، چھاؤنی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج ، 55 سالہ شخص گرفتار ، 29 نومبر تک پولیس کسٹڈی 


مالیگاؤں : 26 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سمیت ریاست بھر میں ہڑکم اور سنسنی کا سبب بنے ڈونگرالے گاؤں کی معصوم بچی کی عصمت دری اور قتل کی واردات کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کے مالیگاؤں شہر میں ایک اور نابالغ معصوم ذہنی معزور بچی جنسی تشدد کا شکار ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق چھاؤنی پولیس اسٹیشن کی حدود میں رہائش پذیر ایک 13 سالہ معصوم ذہنی معذور بچی کھیل رہی تھی کے اسی دوران ایک 55 سالہ شخص دیپک دھنراج چھاجیڑ نے اسے بہلا پھسلا کر اپنی اسکوٹی پر بیٹھا کر سنسان جگہ پر لے گیا اور اسکے ساتھ جنسی تشدد کیا ، اس معاملے میں چھاؤنی پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم دھنراج کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 317/025 قلم 137/2 ، 64/1 چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2012 کی قلم 4 ، 8 ،12 کے تحت مقدمہ درج کر ملزم کو گرفتار کر مقامی کورٹ میں حاضر کیا ، جہاں معزز جج نے اسے 29 نومبر تک پولیس کسٹڈی میں رکھے جانے کے احکامات دیئے ہیں ۔ اس معاملے کی دیگر تحقیقات چھاؤنی پولیس کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے