مال بردار ڈمپر نے بس کو ٹکر ماردی، جاں بحق ہونے والوں میں 20 طالب علم بھی شامل
تلنگانہ : 3 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع میں کھڑی سے لدے ڈمپر نے آر ٹی سی بس کو ٹکر مار دی۔ اس خوفناک حادثے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولس کے مطابق بس تندور سے حیدرآباد جارہی تھی۔ اس میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے، جو اتوار کو گھر پر چھٹیاں گزارنے کے بعد حیدرآباد میں اپنے کالج واپس جا رہے تھے۔ رنگاریڈی کے چیویلا تھانہ علاقہ میں خان پور گیٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور بس کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کے ٹکڑے ہو گئے۔ ڈمپر میں موجود کھڑی بس میں سوار مسافروں پر گرنے سے کئی افراد اس میں دب گئے۔اس حادثہ پر تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نےافسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حادثے کی مکمل تفصیلات طلب کیں۔ چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولس کو زخمیوں کو فوری طور پر حیدرآباد منتقل کرنے اور ان کے مناسب علاج کے انتظامات کرنے کا حکم دیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com