مالیگاؤں کارپوریشن عام انتخابات : 17 وارڈوں کی ریزرویشن قرعہ اندازی کی اشاعت - نظر ثانی پروگرام ظاہر





مالیگاؤں کارپوریشن عام انتخابات : 17 وارڈوں کی ریزرویشن قرعہ اندازی کی اشاعت - نظر ثانی پروگرام ظاہر 


مالیگاؤں:16 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے سال 2025 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے ریاستی الیکشن کمیشن کے 14 نومبر کے مکتوب کی روشنی میں کل 17 وارڈوں میں خواتین کے پسماندہ طبقات کی کل 07 نشستوں کے لیے قرعہ اندازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے 20 مئی 2025 کو شائع شدہ قواعد کی دفعات کے مطابق قرعہ اندازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی ریزرویشن کے مسودے کو شائع کرنے اور اعتراضات اور تجاویز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عوام درج ذیل تاریخ میں اپنے مشورے و اعتراضات درج کرواسکتے ہیں ۔ 17 نومبر صبح گیارہ بجے وارڈ ریزرویشن قرعہ اندازی کی اشاعت کی جائے گی اور 19 نومبر سے 25 نومبر کی دوپہر 3 بجے تک۔ اعتراضات و مشورے طلب کئے جائیں گے ۔

مقام - مہاسبھا ہال، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر، روی وار وارڈ، قلعہ ، مالیگاؤں۔وارڈ آفس نمبر 01، موسم پل، مالیگاؤں، وارڈ آفس نمبر 02، عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کے قریب پرائمری اسکول، ہزار کھولی، مالیگاؤں،وارڈ آفس نمبر 03، روی وار وارڈ، پنچ قندیل اسکول، مالیگاؤں،وارڈ آفس نمبر 04، مولانا طاہر اسکول، غیاث نگر، مالیگاؤں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے