حاجی حنیف درھرن گاؤں والے کی سماجی و فلاحی خدمات کو وسیع کرنے کیلئے سیاسی میدان کا انتخاب


حاجی حنیف درھرن گاؤں والے کی سماجی و فلاحی خدمات کو وسیع کرنے کیلئے سیاسی میدان کا انتخاب


حاجی نعیم قریشی کی وارڈ نمبر پانچ کی عوام کے ساتھ مشاورتی میٹنگ، آصف شیخ کا ساتھ دینے کا فیصلہ



مالیگاؤں : 5 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کی نامور شخصیت و قریش برادری کے مشہور تاجر حاجی حنیف قریشی درھرن گاؤں والے نے اپنی حیاتی میں انگنت سماجی و فلاحی کام انجام دیئے ہیں ۔ان کا شمار مخیران قوم میں ہوتا تھا، خاموش خدمت کیساتھ غریبوں و بیواؤں اور مسکینوں کے خیر خواہ بھی رہے ہیں ۔اسی طرح عوامی سطح پر بھی انہوں نے کئی فلاحی کاموں کو انجام دیا ہے جسے جاری رکھنے کیلئے ہم نے اپنے ہی سطح پر کوشش جاری رکھی اور ہم بھی مرحوم حاجی حنیف دھرن گاؤں والے کے کاموں کو آگے بڑھا رہے ہیں اسی کو اب مزید تیز رفتاری سے عوام کی خدمت کیلئے ہم نے سیاسی میدان کا انتخاب کیا ہے اور اسی لئے خانوادہ حاجی حنیف دھرن گاؤں والے و دوست احباب رشتہ دار نے طئے کیا ہے کہ ہمارے گھر سے کارپوریشن کی سیاست سرگرمی دکھائی جائے، اس ضمن میں ہم نے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.LA.M پارٹی کے قائد آصف شیخ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، اس طرح کے جملوں کا اظہار حاجی حنیف کے جواں سال فرزند حاجی نعیم قریشی نے کیا ۔موصوف نے کمال پورہ، مومن پورہ، ناگ چھاپ، بادشاہ خان نگر اور وارڈ نمبر پانچ  کے سرکردہ افراد و نوجوانوں کیساتھ ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد رضوان پارک منت فارم ہاؤس میں کیا ۔اس موقع پر حاجی نعیم قریشی نے کہا کہ حاجی حنیف قریشی کے کاموں کا آگے بڑھانے کیلئے میں نے سیاسی میدان کا انتخاب کیا ہے اور 2024 کے اسمبلی انتخابات میں آصف شیخ کیساتھ ہم نے چناؤ کو لڑا، 2012 سے سیاسی تجربہ اور کارپوریشن کی سیاست کا ہنر جانتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ وارڈ کی عوام میرے لئے آصف شیخ سے بات کریں اور کارپوریشن میں امیدواری کا موقع دینے کی اپیل کریں تاکہ میں بھی عوامی خدمت کرتا رہوں ۔حاجی نعیم نے کہا کہ میں دن رات عوامی و فلاحی کاموں میں سرگرم رہتا ہوں اور آج کارپوریشن کے ذریعے کام کرنا چاہتا ہوں اس لیے آصف شیخ سے امید کرتا ہوں کہ وہ مجھکو موقع دیں ۔نعیم حاجی نے مزید کہا کہ ہمیں کارپوریشن پر اسلام پارٹی کا جھنڈا لہرانا ہے ۔زیادہ سے زیادہ نوجوانوں اور تعلیم یافتہ افراد کو کارپوریشن میں اسلام پارٹی سے منتخب کرنا ہے تاکہ کارپوریشن پر ہرا جھنڈا لہرا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹکٹ نہیں بھی ملا تب بھی ہم سب شیخ آصف کی پارٹی کو کامیاب کریں گے ۔اس موق پر واحد بھائی، شفیق قریشی ایوب خان سمیت دیگر سرکردہ افراد نے تعارفی میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس میٹنگ میں قریش برادری کے بزرگ و نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے