زمین کی خدید و فروخت پر عائد پابندیوں کیخلاف لینڈ ڈیولپرس متحد ، آصف شیخ کے ساتھ ہنگامی میٹنگ
زمین پلاٹ کے مسائل حل کرنے کیلئے ضلعی آفیسران تک نمائندگی کا فیصلہ
مالیگاؤں : 3 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں گزشتہ چار سالوں سے زمین کے مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں اس کے برعکس مسائل میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔کبھی لو جہاد، کبھی ووٹ جہاد اور کبھی لینڈ جہاد کے نام پر مالیگاؤں شہر کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ انتہائی غیر مناسب ہے، اب لینڈ جہاد کو موضوع بنا کر زمین کے مسائل مزید پیچیدہ کردیئے گئے ہیں، سب رجسٹرار آفس مالیگاؤں سے زمین کی پلاٹوں میں تقسیم نہیں ہورہی ہے وہیں اب خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گزشتہ چار سالوں پیدا ہوئے مسائل اور فی الحال چار مہینوں سے خریدو فروخت بند ہونے سے سیکڑوں خاندان کی روزی روٹی کا مسئلہ پیچیدہ ہوگیا ہے اس کو حل کرنے کیلئے زمین کے کاروبار سے منسلک تاجر برادری، لینڈ ڈیولپرس، بروکرس نے جمعہ کو آصف شیخ کیساتھ ہنگامی میٹنگ کی اور اپنے مسائل پیش کئے ۔ان مسائل کو سننے کے بعد آصف شیخ نے کہا کہ اس ضمن میں ناسک ضلع کے افسران سے نمائندگی کی جائے گی اور ان سے سوال و جواب بھی کیا جائے گا، اسی طرح ان مسائل کو ایک میمورنڈم پر تیار کرتے ہوئے اعلیٰ آفیسران کو سونپا جائے گا، آصف شیخ نے کہا ہم کام کرنے والے ہیں، ہر معاملے میں سیاست نہیں کرتے، کتنے ایسے مسائل و عوام کے کام ہوتے ہیں جو ہم خاموشی سے کردیتے ہیں ۔لیکن کچھ لوگ پر معاملے کو سیاسی رنگ دیکر عوام کو گمراہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تجارت، کاروبار، تعلقات کی خاطر سیاست کو بیچ میں نہ لائیں ہم کام کرنے والے ہیں ہم سے کام لیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ غلطیاں آفیسران کی ہیں تو ہمیں بھی اپنے معاملات درست کرنا چاہیے، اس موقع پر حافظ عنایت اللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔یہاں زمین کے کاروبار سے منسلک سیکڑوں افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com