کارپوریشن چناؤ کو لیکر پہلا انتخابی جلسہ عام و مشعل مارچ کا اعلان


کارپوریشن چناؤ کو لیکر پہلا انتخابی جلسہ عام و مشعل مارچ کا اعلان



انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کا 7 نومبر کو ہزار کھولی میں جلسہ عام 


 فرقہ پرستوں کی سازش اور نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی ملی بھگت کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ 



مالیگاؤں : (پریس ریلیز) میونسپل کارپوریشن انتخابات کو لیکر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی نے پہلا انتخابی جلسہ عام لینے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 7 نومبر بروز جمعہ کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے ہزار کھولی عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے پاس گراؤنڈ میں اس جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے جسکی صدارت سابق ایم ایل اے و سابق میئر مرحوم شیخ رشید کے ساتھی شیخ شبیر عرف بیرے بھیا کرینگے،یہ جلسہ عام یوتھ سیل مائناریٹی سیل اور سوشل میڈیا سیل کی نگرانی میں کیا جارہا ہے ۔اس طرح فیصلہ آج ہزار کھولی رابطہ آفس پر منعقدہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی مشورتی میٹنگ میں کیا گیا، اس موقع پر ورکروں و عہدیداروں کی جانب سے آئی تجاویز کی روشنی میں پارٹی کے قائد آصف شیخ رشید کی سرپرستی میں اس جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔آصف شیخ کی سربراہی میں میونسپل کارپوریشن چناؤ لڑا جائے گا ۔اس جلسہ عام میں پارٹی کا وژن کارپوریشن چناؤ کا اعلان کیا جائے گا وہیں شہری و ریاستی حالات و فرقہ پرستوں کی سازش کو بھی بے نقاب کیا جائے گا ۔اسی طرح مالیگاؤں سینٹرل کچھ نام نہاد سیکولر پارٹی کی فرقہ پرستوں سے ملی بھگت کو بھی بے نقاب کیا جائے گا ۔اس ضمن میں آصف شیخ نے بتایا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی وارڈ رچنا کو لیکر جس طرح فرقہ پرستوں نے سازش رچی ہے اور پہلی بار مالیگاؤں کارپوریشن کے اقتدار پر قبضہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے اسے ناکام بنانے کیلئے آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ بھی اسی جلسہ عام میں کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کے خزانے کو لوٹنے والوں کیخلاف یہ چناؤ انتہائی اہم ہوگا، اسی طرح مالیگاؤں کو فرقہ پرست طاقتوں سے بچانے، جنم داخلہ معاملہ میں عوام کو انصاف دلانے، زمین کے معاملات اور جھونپڑ پٹی کے معاملات کو حل کرنے کے ساتھ ہی تعمیر و ترقی کیلئے کارپوریشن چناؤ پر انڈین سیکولر پارٹی کا اقتدار لانا کیوں ضروری ہے اس پر بھی فیصلہ کیا جائے گا۔آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ کی ووٹر لسٹ کی تفصیلی جانچ کرنا اور اس پر گہری نظر رکھتے ہوئے اعتراض و مشورے درج کرنے کی ترغیب خواہش مند امیدواروں اور ورکروں کو دی گئی۔آصف شیخ نے بتایا کہ آج مہاراشٹر کی ایک بڑی سیاسی پارٹی نے الزام لک لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسمبلی الیکشن کے بعد سے جولائی تک 92 لاکھ ووٹرس کا اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیا پتہ مالیگاؤں شہر میں بھی فرقہ پرست پارٹیوں نے فرضی ووٹ بڑھایا ہوگا اسی لئے ہم نے ورکروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے، موصوف نے کہا کہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے پہلے انتحابی جلسہ عام میں میں پارٹی کا ترانہ لانچ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں ہماری صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔فرقہ پرستوں سے سیاسی و قانونی لڑائی جیتنے کیلئے مالیگاؤں کی عوام کو بیدار ہونا ہوگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس جلسہ عام سے عین قبل 7 نومبر بروز جمعہ کو رات میں 8 بجے جونی آگرہ روڈ سے ایک مشعل مارچ نکالا جارہا ہے جس میں پارٹی کے عہدیداران اور ذمہ داران خاموش مشعل مارچ نکالے گے اور یہ مارچ جلسہ گاہ میں پہنچے گا ۔انہوں نے بتایا کہ اس مارچ کا مقصد شہر میں تبدیلی کی کرن بیدار کرنا ہے تاکہ فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھا جاسکے ۔اس مشعل مارچ میں پارٹی کے ورکر اپنے ہاتھوں میں مشعل لئے ہونگے، کچھ ذمہ داران گھوڑے پر سوار ہونگے اور یہ پیغام دینگے کہ شہر میں سچی رہنمائی اور انقلاب کی ضمانت انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی ہی دے سکتی ہے اس لئے عوام اس جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے انڈین سیکولر پارٹی کو مضبوط کریں اور کارپوریشن میں اقتدار دیں ۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے تمام ورکروں اور عوام سے شرکت کی خصوصی اپیل بھی کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے