مالیگاؤں کارپوریشن انتخابات کیلئے حتمی وارڈ رچنا کی منظوری ، حتمی وارڈ کا رچنا شائع کرنے کیلئے کارروائی کا حکم :ریاستی الیکشن کمیشن کا فرمان
مالیگاؤں : 13 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 کے سلسلے میں مالیگاؤں کارپوریشن کے توسط سے وزارت شہری ترقیات کی سفارشات کو شامل کرکے تیار کردہ حتمی وارڈ ڈھانچہ کی تجویز ریاستی الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی ہے۔ مذکورہ تجویز کو اسی طرح منظور کیا جاتا ہے۔ اس طرح کا حکم نامہ ریاستی الیکشن کمشنر کے ڈپٹی سکریٹری، مہاراشٹر الیکشن کمیشن، سوریا کرشنمورتی نے جاری کیا ہے ۔اس حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ نگر رچنا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ وارڈ رچنا کے شیڈول کا اعلان محکمہ شہری ترقیات کے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق حتمی وارڈ کا رچنا شائع کرنے کے لیے کارروائی کی جائے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com