پرانے وارڈ نمبر 18،17،16 اور 21 کی ووٹر لسٹ سے بغیر تحقیق نام حذف نہ کئے جائیں




پرانے وارڈ نمبر 18،17،16 اور  21 کی ووٹر لسٹ سے بغیر تحقیق نام حذف نہ کئے جائیں 



 ایم ایل اے مفتی اسماعیل کی پرانت آفیسر کو شکایت، بی ایل اوز کو مکمل انکوائری کرنے پرانت آفیسر کی ہدایت 



مالیگاؤں : یکم اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے پرانے وارڈ نمبر 16. 17. 18 اور 21 میں مہاگٹھ بندھن اور AMAIM پارٹیوں کے کارپوریٹروں کا انتخاب ہوا ہے اور وارڈ 16. 17. 18 اور 21. کے کارپوریٹر برسوں سے عوام اور عوام کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ لیکن سیاسی ہوشیاری اور تعصب کے ساتھ ہمارے وارڈ میں جان بوجھ کر ووٹنگ لسٹ پر اعتراضات اٹھائے گئے اور مذکورہ اعتراض کے مطابق متعلقہ بی ایل او اور متعلقہ افسران نے بغیر کسی انکوائری اور کسی قسم کا پنچنامہ اور کوئی جواب طلب کیے بغیر اور متعلقہ ووٹرز کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیئے بغیر اور ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کئے بغیر ہی نام حذف کردیا ہے۔ اس معاملے میں الیکشن آفیسر مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ نمبر 114 کو چاہیے کہ بی ایل او اور متعلقہ حکام کی جانب سے 16، 17، 18 اور 21 کے سینکڑوں ووٹرز کو ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کی جانچ کی جائے ۔اس طرح کا ایک مکتوب مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے پرانت آفیسر نتن سدگیر کو گزشتہ بارہ ستمبر کو دیا تھا اسی مکتوب کی روشنی میں پرانت آفیسر نتن سدگیر نے وارڈ نمبر 16. 17. 18 اور 21 کے بی ایل اوز کے نام آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل انکوائری کی جائے اور ووٹر لسٹ میں انصاف اور مروجہ قواعد کی پاسداری کی جائے ۔پرانت افسیر نے تمام پولنگ بوتھ لیول آفیسرز (BLOs) کو نامزد فہرست والے علاقوں میں معزز الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے