جنم داخلہ معاملہ :ایس آئی ٹی آفس سے جن افراد کو فون آیا ہے وہ منگل کو صبح گیارہ بجے ڈی وائے ایس پی آفس کیمپ میں حاضر رہیں : مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی
مالیگاؤں : 15 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایس آئی ٹی آفس سے جنم داخلہ معاملہ میں جنہیں فون آیا ہے اور پیر کو صبح گیارہ بجے سے شام تک مالیگاؤں کورٹ میں انکا نمبر نہیں لگ سکا ہے اور جنکی دستخط لینا باقی ہے ایسے تمام افراد مورخہ 16 ستمبر بروز منگل کو صبح گیارہ بجے ڈی وائے ایس پی آفس کیمپ روڈ موچی کارنر پر حاضر رہیں ۔یہاں مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے اراکین اور مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی لیگل ٹیم قانونی امداد فراہم کریگی اور ملزم بنائے گئے شہریان کی قانونی معاونت و رہنمائی کریگی ،اس طرح کی اطلاع مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ اور مستقیم ڈگنیٹی نے دی ۔انہوں نے کہا کہ آج جن افراد کو ایس آئی ٹی آفس سے فون آیا ہے وہ کل ڈی وائے ایس پی آفس کیمپ میں وقت پر حاضر رہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com