بوگس ووٹ کیخلاف جن اکروش مورچے کا اجازت نامہ مل گیا ، مورچے کا روٹ طئے ، جمعہ کو تاج ہوٹل آگرہ روڈ سے مورچہ،شرکت کی اپیل



بوگس ووٹ کیخلاف جن اکروش مورچے کا اجازت نامہ مل گیا ، مورچے کا روٹ طئے ، جمعہ کو تاج ہوٹل آگرہ روڈ سے مورچہ،شرکت کی اپیل 


مالیگاؤں: 17 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) بوگس و ڈپلیکیٹ ووٹوں  اور ووٹ چوری کیخلاف جمعہ کو انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی جانب سے جن اکروش مورچہ نکالا جارہا ہے ۔جس کا اجازت نامہ مل گیا ہے اور اس مورچے کا روٹ بھی طئے کرلیا گیا ہے ۔جمعہ ہونے کے سبب مروچے کی اجازت میں مشکلات ہورہی تھی لیکن آصف شیخ کی حکمت عملی و جمہوری حقوق کیلئے کی جانے والی کوششوں کو کامیابی ملی اور آج باقاعدہ اس مورچے کا اجازت نامہ مل گیا ۔اس طرح کی اطلاع سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے دی ۔انہوں نے میڈیا بیان میں کہا کہ مورچے کا روٹ طئے کیا گیا ہے اجازت نامہ کے مطابق مورچہ جمعہ کو بعد نماز جمعہ دوپہر میں 3 بجے آگرہ روڈ پر واقع ہوٹل تاج جعفر نگر کے پاس سے نکالا جارہا ہے جو کہ آگرہ روڈ ہوتے ہوئے، اپنا سوپر مارکیٹ، نئے بس اسٹینڈ فلائی اوور بریج کے اختتام پر میونسپل مراٹھی اسکول نزد کھڈا جن کے پاس ختم ہوگا ۔یہاں پرانت افسیر و دیگر آفیسران مظاہرین سے ملاقات کرتے ہوئے میمورنڈم کی کاپی حاصل کرینگے ۔آصف شیخ نے بتایا کہ اس مورچے کے اہم مطالبات میں الیکشن یادی سے بوگس ووٹ کم کرنا، بوگس ووٹ بڑھانے والے بی ایل اوز پر کارروائی کرنا، ایک شخص ایک ووٹ کا مطالبہ کرنا اور جن افراد اور اداروں نے غیر قانونی طریقے سے ووٹ بڑھائی ہے ان پر کارروائی کرنا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ احسان شیخ کی سرپرستی میں ابھی تک اکروش مورچہ کیلئے بیداری مہم جاری ہے اور اب ہم شہریان مالیگاؤں بالخصوص انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی یوتھ باڈی ،شہری باڈی، مائناریٹی سیل ،سوشل میڈیا سیل اور پارٹی کے تمام عہدیداروں ورکروں اور خواہش مند امیدواروں سے اس جن اکروش مورچے میں شرکت کی اپیل اعجاز عمر و نوید خطیب احمد نے کی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے