مالیگاؤں کی تاریخ میں پہلی بار ڈھائی سو سے زائد ملزمین کورٹ میں پیش
تیسری چارج شیٹ کے بعد ضمانت کی تیار ،کورٹ احاطہ میں سیکڑوں عوام کا ہجوم ،کوئی بنگلہ دیشی و روہنگیائی نہیں ملا
کریٹ سومیا سرکار کا چمچہ، رکن پارلیمنٹ شوبھا بچھاؤ اور ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل عوام سے معافی مانگے
مالیگاؤں : 15 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کے بعد مالیگاؤں شہر میں تیسرا گناہ درج کیا گیا جس میں تقریباً 267 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے ۔تفصیلات کے قلعہ پولس اسٹیشن میں درج گناہ قلعہ پولس اسٹیشن میں درج گناہ رجسٹرڈ نمبر 103 بھارتیہ نیائے ساہتہ کی دفعہ 35/3 کے مطابق 267 افراد کو جن داخلہ معاملہ میں کاغذات میں ہیرا پھیری یا بے ترتیبی میں ملزم بنایا گیا تھا جس میں سے 12 ملزمین جیل میں بند ہیں اور بقیہ 255 افراد کو نوٹس دی گئی تھی کہ وہ پندرہ ستمبر کو صبح گیارہ بجے کورٹ میں حاضر رہیں ۔اسی ضمن میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی نے بھی عوام سے اپیل کی تھی کہ جنہیں ایس آئی ٹی سے فون ارہا ہے وہ کورٹ میں حاضر رہیں ہم انہیں قانونی امداد فراہم کرینگے اور اسی کے مطابق آج کورٹ احاطہ میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے آصف شیخ و شان ہند موجود تھے ۔وہیں وکلاء کی بڑی ٹیم نے کئی حصوں میں ٹیبل لگا کر 255 ملزمین کے کاغذات تیار کرتے ہوئے انکے دستاویزات چیک کئے اور دستخط لی گئی کہ ایک ساتھ اتنے سارے افراد کی عدالت میں ضمانت کا عریضہ دائر کرنا مناسب نہیں کیونکہ 255 افراد کے کاغذات تیار کرنا، وکلاء اور جج کیلئے انکی شنوائی کرنا اور خود مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی اور ایس آئی ٹی کیلئے بھی پریشانی کا سبب تھا اس لئے ہم عدالت میں 20/20 افراد کی ضمانت رکھنے کی درخواست کرنے والے ہیں ۔آج ایس آئی ٹی کی چارج شیٹ کیلئے پولس آفیسران کو جو معلومات ملنا تھی مل گئی اور ہمیں بھی معلوم پڑ گیا ہے کہ تیسری چارج شیٹ بھی جلد ہی داخل ہوگی جس کے بعد ہم 255 افراد کا ضمانت کا عریضہ وقفہ وقفہ سے دائر کرینگے اور ان شاءاللہ سب کی ضمانت کروائیں گے ۔اس طرح کی تفصیلات آج ایڈوکیٹ عارف شیخ ،ایڈوکیٹ توصیف شیخ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ آج کورٹ احاطہ میں وکلاء کی بڑی تعداد خدمات کیلئے موجود تھیں وہیں مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے آصف شیخ و شان ہند بھی عدالت میں موجود رہ کر عوام کی امداد کررہے تھے انکے حوصلوں کو ہمت دے رہے تھے، اس موقع پر شہریان کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔انہوں نے بتایا کہ کورٹ میں ایسا نظارہ اس سے پہلے نہیں دیکھا گیا ۔تقریباً ایک ساتھ 255 افراد کو بطور ملزم کورٹ احاطہ میں طلب کیا گیا اور کاغذی کاروائی کی گئی ۔
اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مالیگاؤں کو بدنام کرنے والے لوگ اور فرقہ پرست سرکار ناکام ہوگئی کیونکہ مالیگاؤں شہر میں ایک بھی بنگلہ دیشی و روہنگیائی نہیں ملا ۔جو خامیاں تھیں وہ نام میں اسپیلنگ کی تھی اور قانونی طور پر تحصیلدار و کارپوریشن سے جنم داخلے بنائے گئے تھے لیکن سرکار کا چمچہ کریٹ سومیا مالیگاؤں آکر صرف گمراہ کررہا تھا لیکن وہ بھی ناکام ہوگیا ۔آصف شیخ نے کریٹ سومیا پر الزام عائد کرتے ہوئے انہیں سرکار کا چمچہ کہہ دیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم قانونی طور پر لڑینگے چاہیے وی کریٹ سومیا کا و یا فرقہ پرست سرکار ہو ۔آصف شیخ نے کہا کہ ایک بھی بنگلہ دیشی و روہنگیائی نہیں ملا ہے اور اب کریٹ سومیا کو مالیگاؤں سے معافی مانگنا چاہیے، مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ رشید نے مزید کہا کہ مالیگاؤں کی برقعہ پوش مسلم خاتون جیل میں بند رہتی ہیں اور آج سیکڑوں برقعہ پوش خواتین عدالت میں آتی ہیں جس سے ہمارا سر شرم سے جھک جاتا ہے لیکن ایک عورت ہوکر شوبھا تائی بچھاؤ کو عورت کی غیرت یاد نہیں آتی، کیوں؟ کیوں انہوں نے پارلیمنٹ میں آواز نہیں اٹھائی، کیا انڈیا الائنس اور کانگریس پارٹی صرف ووٹ لینا جانتے ہیں ؟شوبھا تائی کی وجہ سے مالیگاؤں پر مصیبت آئی اور وہ خاموش ہیں ہم انکی مذمت کرتے ہیں اور شوبھا تائی بچھاؤ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مالیگاؤں کی عوام سے معافی مانگے۔اسی طرح آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل تو ایک عالم حافظ ،امام اور مفتی بھی ہیں اور ایم ایل اے بھی ہیں پھر بھی مسلم عورتوں کی گرفتاری پر خاموش، مسلم عورتوں کی عدالت میں پیشی پر خاموش، اسمبلی میں خاموش، انکی خاموشی اختیار کرنے پر آج شہر نمائندگی سے محروم ہوگیا ہے ہم مفتی اسمٰعیل سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی مالیگاؤں کی عوام سے معافی مانگے، آج سیکڑوں مرد و خواتین کورٹ میں پیش ہورہے ہیں یہ مسلم شہر مالیگاؤں کیلئے بڑے دکھ اور شرم کی بات ہے۔اس لئے ایم ایل اے کو بھی کمزور نمائندگی پر معافی مانگنا چاہیے ۔
اس موقع پر شان ہند نے کہا کہ مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی ہم آخر تک اس لڑائی کو لڑ کر ختم کرینگے اور ان شاءاللہ جیت ہماری ہوگی کیونکہ ہمیں قانون پر بھروسہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج 255 عوام کو یہاں طلب کیا گیا انکی رہنمائی کی گئی اور آئندہ انکی ضمانت کی درخواست رکھی جائے گی لہٰذا کوئی بھی لاپرواہی نہ کریں ۔جب جب مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی اور وکلاء اپکو طلب کریں یا پولس طلب کریں یا کورٹ کی کوئی تاریخ ہو تب تب آپ حاضر رہیں اور اس کیس کو لڑ کر کامیابی سے جیت حاصل کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com